انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 17: اورہان اواترامانی عرف اوری بگ باس کے گھر سے ہوئے باہرہوئے،آخرکیوں اوری کو ایک دن کے اندر شو سے نکال دیا گیا؟

Bigg Boss 17: مقبول ٹی وی شو بگ باس 17 میں اس ہفتے بہت ہی مسالے دار چیزیں دیکھنے کو ملا ۔ ویک اینڈ وار پر بھی سلمان خان نے کنٹسٹنٹ کو انٹرٹین کیا تو وہیں ان کی جم کر خوب کلاس بھی لی۔  ہفتہ کے  وار میں مشہور شخصیات کے بہترین دوست اورہان اواترامانی عرف اوری کی شو میں انٹری ہوئی تھی ۔ گھر میں داخل ہوتے ہی اوری نے سب کو اپنا فین بنا لیا تھا۔

لیکن کل یعنی اتوار کو اوری شو سے باہر ہوچکے تھے ۔ جی ہاں اوری نے صرف ایک دن میں بگ باس چھوڑ دیا ۔ یہ سن کر نہ صرف گھر والوں کو بلکہ سامعین کو بھی بڑا جھٹکا لگا۔ اب ہم جانتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے…

اوری کو ایک دن کے اندر شو سے کیوں نکال دیا گیا؟

دراصل ہر اتوار کی طرح اس بار بھی سہیل اور ارباز کے ساتھ جسٹ چِل کا سیشن ہوا۔ جس میں ارباز خان اور سہیل خان نے پھر گھر والوں کو خوب انٹرٹین کیا اور اوری کی ٹانگ بھی خوب کھینچی۔ لیکن آخر کار جاتے ہوئے وہ اوری کو بھی گھر سے باہر لے گئے۔ ارباز اور سہیل نے گھر کے تمام ساتھیوں کو بتایا کہ اوری صرف ایک دن کے لیے شو میں آئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوج نے کمان سنبھالی، دوسری جانب ٹنل میں پھنسے مزدوروں کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے

اوری کے جانے سے گھر والوں کو  لگا صدمہ

اوری کوئی وائلڈ کارڈ کنٹسٹنٹ  نہیں ہیں ہو وہ شو میں صرف ویک اینڈ پر مقابلہ کرنے والوں کی تفریح ​​کے لیےیہاں آئے تھے۔ یہ سن کر گھر کے سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ اوری بھی سب کو چھوڑ کر گھر سےباہر نکل جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں تین فلسطینی طلبا کو گولی مار دی گئی، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

گھر کے تینوں ساتھیوں نے اوری کے لیے ایک پارٹی کی میزبانی کی تھی

آپ کو بتاتے چلیں کہ اورہان اواترامانی عرف اوری کی آمد کے ساتھ ہی گھر میں جوش و خروش چھایا ہوا تھا۔ بگ باس نے بھی اوری کا خوب خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اوری کی آمد کا جشن منانے کے لیے گھر پر ایک پارٹی کا بھی اہتمام کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago