بین الاقوامی

Israel-Gaza war: حماس نے تیسرے دن 14 اسرائیلی اور 3 غیر ملکی شہریوں کو رہا کیا، مجموعی تعداد 63 ہوگئی

Israel-Gaza war: اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں نے اتوارکے روز کہا کہ حماس نے 14 اسرائیلی یرغمالیوں اورتین غیرملکی شہریوں کے تیسرے بیچ کو رہا کردیا اورریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کو سونپ دیا۔ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں اورحماس کے جنگجوؤں کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے دوسرے بیچ کی رہائی کے بعد اتوارکواسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی پٹری پرلوٹتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

غزہ میں برسراقتدار حماس کے ذریعہ اتوارکے روز 9 بچوں، چارخواتین اورایک روسی-اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا گیا۔ ان کے رشتہ داروں، اسرائیلی میڈیا اور یرغمال فیملی فورم کے ذریعہ اے ایف پی کو دیئے گئے اکاؤنٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ رہائی کے بعد تقریباً 240 سے آزاد یرغمالیوں کی کل تعداد 63 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبرکو اسرائیل پراچانک حماس کے حملوں کے بعد 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔

قطراورمصرکی ثالثی کے بعد اسرائیل-حماس کو4 روزمیں 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا تھا جبکہ اس کے عوض 150 فلسطینی شہریوں کو رہا کیا جانا تھا، جو اسرائیل کے جیلوں میں بند ہیں۔ 39 اسرائیلیوں کے بدلے 117 فلسطینی رہا۔ ہفتہ تک غزہ لائی گئی طبی امداد کا حجم 2675 ٹن ہوگیا۔ حماس نے کہا کہ اتوارکے روزرہا کئے گئے روسی شہری اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں تھے۔ اس نے روسی صدرولادیمیرپتن کی کوششوں کے جواب میں انہیں رہا کردیا۔ فلسطینی حماس گروپ نے بھی اتوارکوتین تھائی لینڈ کے شہریوں کورہا کردیا۔ معاہدہ سے ہٹ کر حماس کے ذریعہ 14 تھائی لینڈ اورایک فلیپنس کے شہری کو پہلے ہی رہا کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian Student Shot In US: امریکہ میں تین فلسطینی طلبا کو گولی مار دی گئی، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

اتوارکی شام اسرائیل اورحماس نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اوربدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کر دیئے۔ تین روزمیں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرچکی اوربدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکرمغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفترنے اسرائیلی زیرحراست افراد کی ملک میں آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوارکو وطن واپس آنے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں میں 9 کم سن، 4 خواتین اورایک مرد شامل ہیں۔ حماس نے تیسرے روزبھی معاہدہ سے الگ مزید 5 غیرملکی شہریوں کوبھی رہا کیا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Book Fair 2025: عالمی کتاب میلہ 2025 میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی موجودگی میں بھارت ایکسپریس پویلین کا ہو ا افتتاح

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…

1 hour ago

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

2 hours ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

3 hours ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

3 hours ago