انٹرٹینمنٹ

Anurag Kashyap Fees: اب انوراگ کشیپ مفت میں کسی کی مدد نہیں کریں گے،ان کی ایک فیس ہے ، لیں گےچارج

  بالی ووڈ میں کئی ایسے ستارے ہیں ۔جن کے فن کی پہچان کسی نہ کسی فلمساز نے کی۔ انہیں فلموں میں کام دیا اور اچھی رہنمائی کی۔ فلمساز انوراگ کشیپ بھی ایسا کرتے تھے۔ لیکن اب ہدایت کار نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ خیرات نہیں کرتے ہیں۔ ان کی  ایک فیس ہے جسے آپ ادا کریں اور آپ جو بھی سیکھنا چاہتے ہیں سیکھ سکتے ہیں۔

انوراگ کشیپ نے ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے اپنی فیس لینے کی بات کی ہے۔ اب انوراگ مفت میں کسی کو کچھ نہیں بتانے والے ہیں۔ اگر کوئی ان کی ضرورت کے مطابق فیس ادا کرے تو وہ کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں اور یہ اصول عام لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

انوراگ کشیپ نے سکھانے کی فیس لیں گے؟

انوراگ کشیپ نے تصویر کی شکل میں ایک لمبی پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ‘اور میرا مطلب ہے کہ فون یا ڈی ایم  مجھے بالکل نہ کریں۔ پیسے دیں اور آپ کو  وقت ملے گا۔ میں خیراتی ادارہ نہیں چلاتا اور میں شارٹ کٹ ڈھونڈتے لوگوں سے تھک گیا ہوں۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے، ‘میں نئے آنے والوں کی مدد کرتے کرتے تھک گیا ہوں، خاص طور پر ان لوگوں کی جو بکواس کرجاتے ہیں۔ میں اب کسی سے ملنے میں اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا جو سوچتے ہیں کہ وہ باصلاحیت ہیں۔ تو اب میں ریٹ   فکس ککروں گا۔ اگر کوئی مجھ سے 10 سے 15 منٹ تک ملنا چاہتا ہے تو میں ایک لاکھ روپے وصول کروں گا۔

‘اگر کوئی 1 گھنٹے کے لیے ملنا چاہتا ہے تو میں 5 لاکھ روپے وصول کروں گا۔ میں ایسے لوگوں سے مل کر تھک گیا ہوں۔ اگر آپ واقعی سوچتے ہیں کہ آپ یہ کر سکتے ہیں تو مجھے کال کریں یا میسج کریں یا دور رہیں۔ اور میں تمام پیسے ایڈوانس لے لوں گا۔

انوراگ کشیپ نے بنائی بہترین فلمیں

آپ کو بتا دیں انوراگ کشیپ ایک اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے ‘گینگس آف واسے پور’ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ انوراگ کشیپ کسی بھی موضوع پر بات کرنے سے پہلے نہیں ہچکچاتے۔ وہ کھل کر بات کرتے  ہیں اور اس بار انہوں  نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اس طرح  سے کوئی نہیں مل سکتا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago