گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی افواہیں زور شور سے سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ دونوں کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔ نتاشا اور ہاردک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بھی ردعمل نہیں دیا ہے۔ نتاشا اور ہاردک کی خاموشی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔ اس سب کے درمیان نتاشا نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسا پوسٹ کیا ہے ۔جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
نتاشا- ہاردک کا رشتہ نہیں ٹوٹا؟
دراصل طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا نے ہاردک کے ساتھ اپنی تمام تصاویر اپنے انسٹاگرام پروفائل پریکٹیویٹ کردیا ہے۔ جس میں ویلنٹائن ڈے اور ان کی شادی جیسے خاص لمحات کی تصاویر شامل ہیں۔ جوڑے کی ایک بار پھر ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کے بعد مداح راحت محسوس کررہے ہیں۔ نتاشا نے تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے اور ری اسٹورکرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
نتاشا ہاردک کی طلاق کی افواہیں کیوں پھیلی تھیں ؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب اداکارہ نے اپنے نام سے ‘پانڈیا’ سر نیم کو ہٹا دیا اور اپنی شادی کی تصاویر کو ‘ڈیلیٹ’ کر دی۔ ہاردک کے بھائی کرونال پانڈیا نے بھی اپنے بیٹے اور ہاردک اور نتاسا کے بچے اگستیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے بعد یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ نتاشا اور ہاردک کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی تھی اور نتاشا نے اپنے بیٹے کو اپنی بھابھی کے پاس چھوڑ دیا تھا۔ علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نتاشا مسلسل خفیہ پوسٹس کر رہی تھیں ۔جس کی وجہ سے ان کے اور ہاردک کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑا تھا۔
نتاشا ہاردک نے دو بار کی ہے شادی
نتاشا اور ہاردک کی شادی مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔ شادی کے صرف دو ماہ بعد ہی جوڑے نے اپنے بیٹے اگستیہ کا استقبال کیا۔ جوڑے نے گزشتہ سال 14 فروری کوعیسائی رسم ورواج سے شادی کی تھی۔ اس دوران ان کا 3 سالہ بیٹے نے بھی ان کی دوبارہ ہوئی شادی میں شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…