انٹرٹینمنٹ

Munawar Faruqui receives death threat: منور فاروقی کی جان کو خطرہ، دہلی پولیس نے سیکورٹی میں کیا اضافہ،واپس ممبئی جانے تک ساتھ رہی پولیس

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منور کی جان کو خطرہ ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو ایک ان پٹ ملا ہے۔جس میں  کہا گیا کہ کچھ لوگ منور فاروقی کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جو پروگرام کرنے دہلی آئے  ہوئےتھے۔منور یوٹیوبر ایلوش یادو کے ساتھ دہلی کے ہوٹل سوریا میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل سوریا کی ریکی بھی کی تھی۔ ہفتہ کو منور فاروقی اور ایلوش یادو دہلی کے آئی جی آئی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ کھیلنے گئے تھے۔ منور فاروقی کی دھمکی کے بارے میں ان پٹ ملنے کے بعد دہلی پولیس آئی جی آئی اسٹیڈیم پہنچی اور میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

دہلی پولیس نے سیکورٹی کے مکمل انتظامات دیکھے اور اس کے بعد میچ شروع ہوا۔ میچ کے بعد فاروقی کو ممبئی واپس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خطرے کے پیش نظر منور فاروقی کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ہے۔اب خبر ہے کہ آئندہ   فاروقی  جب بھی  دہلی میں رہیں گے تو انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

دراصل ای سی ایل یعنی انٹرٹینرز کرکٹ لیگ ابھی کچھ دن پہلے شروع ہوئی ہے۔ اس میں منور فاروقی کے ساتھ یوٹیوبر ایلوش یادو، ابھیشیک ملہان، سونو شرما، ہرش بینیوال اور انوراگ دیویدی کھیل رہے ہیں۔ منور اس لیگ کا میچ  کھیلنے کے لیے تمام سوشل میڈیا اسٹارز کے ساتھ دہلی آئے تھے۔ یہ کرکٹ لیگ 13 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔

پراجیکٹس کی بات کریں تو منور فاروقی آخری بار عرفی جاوید کے ریئلٹی شو ‘فالو کر لو یار’ میں نظر آئے تھے۔ ان کے ساتھ اداکار کرن کندرا بھی اس شو کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عرفی جاوید روسٹ شو کی میزبانی بھی کی۔ اس میں کامیڈین شریجا چترویدی، راونک راجانی، آدتیہ کلشریسٹھا عرف کلو اور مہیپ سنگھ عرفی جاوید کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔منور فاروقی کو ماضی میں اپنی کامیڈی کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ منور کی جان کو کس سے خطرہ تھا اور کس نے  ریکی کی، ان کا نام ظاہر نہیں کیاگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago