بھارت ایکسپریس–
مشرق وسطیٰ میں ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کئی محاذوں پرمحاصرے میں ہے۔ ایک طرف غزہ میں حماس کے خلاف جنگ جاری ہے تودوسری طرف حزب اللہ اورحوثی تنظیمیں بھی اسرائیل کی کشیدگی میں اضافہ کررہی ہیں۔ حماس لیڈراسماعیل ہانیہ کی موت سے مشتعل ایران بھلے ہی خاموش ہوگیا ہو، لیکن اسرائیل پراس کے حملے کا خطرہ اب بھی برقرارہے۔ دوسری جانب، اسرائیل اورمصرکے درمیان کشیدگی کی خبریں بھی ہیں۔
درحقیقت اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوباربارمصری سرحد سے اسلحے کی اسمگلنگ کا دعویٰ کرتے رہے ہیں، جس پراب مصرنے بنجامن نیتن یاہو کومنہ توڑ جواب دیا ہے۔ مصر نے رفح سرحد پر واقع فلاڈیلفیا کاریڈور سے اسرائیلی فوجیوں کے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
نیتن کے دعوے پرمصربرہم
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصرکے ایک سینئراہلکارنے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے دعوؤں پرسخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔ اس اہلکارکا کہنا ہے کہ نیتن یاہوحماس کے ساتھ جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔ مصرکی جانب سے یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب چند روزقبل نیتن یاہونے غزہ مصرسرحد پرکنٹرول برقراررکھنے پراصرارکیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے لئے رفح سرحد کودوبارہ مسلح کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ مصرنے بنجامن نیتن یاہوکے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوؤں کی مذمت کرتے ہوئے علاقے سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے لئے آخری تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، اس بیان کے ٹھیک 24 گھنٹے کے بعد مصرکی فوج کے چیف آف اسٹاف رفح سرحد کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ اسٹیٹ میڈیا نے بتایا ہے کہ چیف آف اسٹاف نے بارڈرسیکورٹی کا جائزہ لیا۔ حالانکہ اس کے علاوہ کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔
کاریڈورپرکنٹرول کی ضد
دراصل، اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے بارباررفح سرحد پرواقع فلوڈیلفیا کاریڈورپرکنٹرول برقرار رکھنے پرزوردیا ہے۔ غزہ اورمصرسرحد پرواقع یہ 14 کلومیٹرلمبی کاریڈورہے، جس کی چوڑائی تقریباً 100 گز ہے۔ یہ غزہ پٹی اورمصرکے درمیان بفرزون کا کام کرتا ہے، لیکن نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ اس راستے کا استعمال حماس کو ہتھیارسپلائی کے لئے کیا جاتا ہے۔
فلاڈیلفیا کاریڈورکی وجہ سے معاہدہ معطل
حماس اوراسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی بات چیت نتیجے پرنہیں پہنچ پائی تھی۔ کئی مہینوں سے امریکہ، قطراورمصراس کے لئے کوشش کررہے تھے، لیکن فلاڈیلفیا کاریڈورپرکنٹرول برقرار رکھنے کی نیتن یاہوکی ضد کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہوپایا۔ حماس کے ساتھ ساتھ مصربھی اس کاریڈورپر اسرائیل کے کنٹرول خلاف ہے۔ وہیں، اسرائیل کے وزیردفاع سمیت کئی سیکورٹی افسران نے بھی نیتن یاہوکے اس مطالبہ کوغیرضروری بتایا ہے۔ وزیردفاع یووگیلنٹ کے مطابق مصرسرحد پرفوجیوں کی تعیناتی کئے بغیر بھی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…