انٹرٹینمنٹ

BiggBoss17: منور فاروقی نے نازیلا کوبھی دیا دھوکا،انہوں نے  منور فاروقی کو کیا بے نقاب،ایک ہوتی تو معاف کردیتی لیکن…

BiggBoss17:سلمان خان کےریئلٹی شو ‘بگ باس 17’ ہمیشہ کئی طرح کے ٹوئسٹ سےبھرا رہتا ہے۔ شو کے مدمقابل اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اس وقت گھر میں سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب بگ باس کے گھر میں ہر روز ان کے بارے میں کچھ نیا سامنے آرہا ہے۔  وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کو مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب ان کے بارے میں ایسی کئی
باتیں سامنے آئی ہیں ۔جس سے مداحوں کا اعتماد ٹوٹ گیا ہے۔
ویک اینڈ پر ان کی سابق گرل فرینڈ عائشہ خان نےآخر ایسا کیا کہا

  ویک اینڈ پر ان کی سابق گرل فرینڈ عائشہ خان گھر میں داخل ہوئی اور انہیں بے نقاب کرتی جارہی ہیں۔ اب شو کے باہر ان کی سابق گرل فرینڈ نازیلا سیتاشی نے منور  قاروقی کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے مزاح نگار کو دھوکے باز بھی کہا ہے۔
دو لڑکیوں کے بیچ بری طرح سے پھنسے  منورفاروقی

نازیلا نے ایک ویڈیو میں کہا، ‘اس نے بہت جھوٹ بولا ہے۔ یہ صرف عائشہ خان کی بات نہیں، اس  میں اور بھی لڑکیاں شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس نے ملٹی ڈیٹ کیااور دھوکہ دیا۔ نازیلہ نے ویڈیو میں مزید کہا، ‘مجھے عائشہ اور منور کے تعلقات کے بارے میں نہیں معلوم تھا۔ مجھے  کوئی اور کہانی سنائی گئی تھی ۔ بہت سی لڑکیاں اس میں ملوث ہیں۔ میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔ اگر بات صرف عائشہ کی ہوتی تو میں کچھ سوچتی لیکن ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘میں ان سب کو معطل کرتا ہوں…’، جینت چودھری نے 78 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پر کیا دلچسپ طنز

نازیلا نے منور فاروقی کو کیوں  جھوٹا کہ رہی ہیں 

نازیلا سیتاشی نے حال ہی میں لائیو فیڈ کیا۔ اس دوران انہوں نے منور فاروقی پر کئی سنگین الزامات لگائے۔ نازیلانے کہا کہ ان کا منور  فاروقی سے رشتہ ٹوٹ چکا ہے اور وہ بگ باس میں جو کچھ بھی بول رہے ہیں  وہ جھوٹ ہے۔ نزیلا نے منور فاروقی پر الزام لگایا کہ کامیڈین نے اسے مسلسل دھوکہ دیا۔اس لیے وہ ٹوٹ گئی اور اب اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ منور سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہتی ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

15 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

44 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago