ممبئی: فلم ’’آدی پورش‘‘ کے ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشر شکلا نے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ’’غیر مشروط معافی‘‘ مانگ لی ہے۔ اداکار پربھاس کی فلم آدی پورش افسانوی مہاکاوی (Epic) پر مبنی ہے، جس کے ہدایت کار اوم راوت ہیں۔ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی اس فلم کو اس کے مکالموں کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں شکلا سمیت فلم کی ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے فلم کےکچھ ڈائیلاگ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
‘فلم نے لوگوں کے جذبات کو پہنچائی ٹھیس’
ہفتہ کے روز ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشر شکلا نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ‘آدی پورش’ نے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”میں تسلیم کرتا ہوں کہ ‘آدی پورش’ سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ میں ہاتھ جوڑ کر غیر مشروط طور پر معافی مانگتا ہوں۔ شکلا نے کہا، “بھگوان بجرنگ بلی ہمیں متحد کریں اور ہمیں ہمارے پوتر سناتن اور عظیم ملک کی خدمت کرنے کی طاقت دیں”۔
فلم سنیما گھروں میں نہیں کر پارئی کمال
جون میں ہندی، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور تمل زبان میں ملک بھر میں ریلیز ہوئی فلم ‘آدی پورش’ میں پربھاس نے رگھو (رام)، کریتی سینن جانکی (سیتا) اور سیف علی خان لنکیش (راون) کا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی اس فلم کو اس کے ڈائیلاگ کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں منوج منتشر سمیت فلم کی ٹیم کی جانب سے فلم کے کچھ ڈائیلاگ تبدیل کی گئے تھے، لیکن اس کے باوجود فلم سنیما گھروں میں کچھ کمال نہیں کر پارئی۔
فلم اپنی نصف لاگت بھی نہیں کر پائی وصول
بتا دیں کہ ‘آدی پورش’ 500 کروڑ سے زیادہ کے بڑے بجٹ میں بنائی گئی تھی۔ فلم کی شروعات اچھی رہی لیکن اس کے بعد یہ ایسے تنازعات میں پھنسی کہ اس کا بیڑہ ہی غرق ہوگیا۔ فلم باکس آفس پر مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور یہ اپنی نصف لاگت بھی وصول نہیں کر پائی ہے۔ ایسے میں ‘آدی پورش’ بنانے والوں کے لیے ایک بڑا گھاٹے کا سودا ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو اداکاری نہیں آتی…’ پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہی آخر کیوں یہ بات
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…