سیاست

Rahul Gandhi In Haryana : راہل گاندھی اچانک سونی پت کے گاؤں پہنچے، کسانوں سے بات کی، ٹریکٹر چلایا، راہل نے دھان کی بوائی میں بھی حصہ لیا

Rahul Gandhi In Haryana : راہل گاندھی دہلی سے شملہ جا رہے تھے۔ جب وہ جی ٹی روڈ پر کنڈلی سرحد پر پہنچے تو انہوں نے کسانوں کے درمیان جانے کا پروگرام بنایا اور سونی پت کے دیہی علاقوں میں چلے گئے۔ راہل گاندھی گوہانہ کے لیے مورتھل سے ہوتے ہوئے NH 48 سے کراڑروڈ بائی پاس کے راستے روانہ ہوئے۔ اس کے بعد وہ اپنا راستہ تبدیل  کرکے تقریباً 50 کلومیٹر دور بڑودہ اسمبلی حلقہ کے مدینہ گاؤں پہنچے، تقریباً 6:40 بجے۔

مدینہ گاؤں میں تقریباً دو گھنٹے کے بعد راہل گاندھی صبح 8.40 بجے روانہ ہوئے۔ واپسی کے دوران انہوں نے گوہانہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں اپنا لباس تبدیل کیا۔ پھر سونی پت کے راستے دہلی روانہ ہوئے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کی صبح ہریانہ کے سونی پت ضلع کے ایک گاؤں کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ وقت گزارا۔

  کانگریس کی ہریانہ یونٹ کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ راہل نے دھان کی بوائی میں بھی حصہ لیا۔ اس دوران کسانوں اور کھیت مزدوروں سے زراعت کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔ راہل گاندھی نے کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ بھی کیا۔

سونی پت کے گوہانہ سے کانگریس ایم ایل اے جگبیر سنگھ ملک نے پی ٹی آئی کو فون پر بتایا، “یہ ایک اچانک دورہ تھا… راہول جی نے کھیتوں میں کام کرنے والے گاؤں والوں اور کسانوں سے بات چیت کی۔” راہل گاندھی  نے دھان کی بوائی میں حصہ لیا اور ٹریکٹر بھی چلایا۔

  گاؤں میں موجود ملک نے بتایا کہ راہل گاندھی غالباً دہلی سے ہماچل پردیش جا رہے تھے۔

  کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں راہل گاندھی کو اپنی پسندیدا  سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ گاؤں والوں کے ساتھ کھیتوں دیکھائی دے رہے ہیں۔
راہل گاندھی کے دورے  کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں دی گئی
راہل گاندھی کے سونی پت فارم میں  رکنے کی اطلاع ملتے ہی بڑودہ سے کانگریس ایم ایل اے اندوراج ناروال اور گوہانہ سے جگبیر ملک ایم ایل اے  بھی وہاں پہنچ گئے۔ ناروال نے کہا کہ انہیں راہل گاندھی کے آنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی، لیکن جیسے ہی انہیں گاؤں والوں سے اس کی اطلاع ملی، وہ ان سے ملنے گئے۔

گوہانہ سے کانگریس ایم ایل اے جگبیر ملک نے کہا کہ یہ اس علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ راہل گاندھی یہاں پہنچے ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ گاؤں میں کاشتکاری کا طریقہ کیا ہے۔ کسان دھان کی بوائی  کیسے کرتے ہیں؟ اس میں انہیں کن مسائل کا سامنا ہے؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

20 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

27 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

44 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago