-بھارت ایکسپریس
بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان دنیا کے رئیس ستاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کام کی بدولت نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ دولت بھی کمائی ہے۔ شاہ رخ خان کا ممبئی میں عالیشان سی فیسنگ بنگلہ ’منت‘ ہے، جس میں وہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس گھرکی قیمت تقریباً 200 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی مہنگی چیزوں کے مالک ہیں، جن کی قیمت سن کرکسی کا بھی سرچکرا جائے گا۔
پروڈکشن ہاؤس
شاہ رخ خان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس ہے، جس کا نام ’ریڈ چلیزانٹرٹینمنٹ‘ ہے۔ اس کی شروعات اداکارنے شوہرگوری خان کے ساتھ مل کر سال 2002 میں کی تھی۔ اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق اس پروڈکشن ہاؤس کا سالانہ ٹرن اوور 500 کروڑ روپئے ہے۔
لندن میں ہے 183 کروڑ کا بنگلہ
سینٹرل لندن کے پارک لین میں شاہ رخ خان کا بنگلہ ہے۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق، یہ بنگلہ 183 کروڑ روپئے کا ہے۔ شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی جائیداد کی فہرست میں یہ بنگلہ شامل ہے۔ یہ موقع اپنی فیملی کے ساتھ لندن کے اس بنگلہ میں کوالٹی ٹائم اسپینڈ کرنے کے لئے جاتے رہتے ہیں۔
تحفے میں ملا ہے یہ عالیشان گھر
دبئی کے پالم جومیریا میں بھی شاہ رخ خان کا ایک اور بنگلہ ہے، جس میں ہرطرح کی سہولیات موجود ہیں۔ اس بنگلے کا نام ’جنت‘ ہے۔ ڈی این اے کے مطابق، یہ بنگلہ 100 کروڑ روپئے کا ہے۔ دبئی بیسڈ پراپرٹی ڈیولپرنکھل نے شاہ رخ خان کوسال 2007 میں تحفے کے طور پر یہ بنگلہ دیا تھا۔
آئی پی ایل ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس
شاہ رخ کان اداکار کے علاوہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ ان کی اپنی ایک آئی پی ایل ٹیم ’کولکاتا نائٹ رائیڈرس‘ ہے، جس کی شریک مالک جوہی چاؤلہ ہیں۔ اس ٹیم میں شاہ رخ خان کی 55 فیصدی شراکت ہے۔ اس آئی پی ایل ٹیم کی برانڈ ویلیو تقریباً 718 کروڑ روپئے ہے۔
کروڑوں کی لگژری کاروں کا کلیکشن
شاہ رخ خان لگژری کاروں کے شوقین ہیں۔ ان کے پاس ایک سے ایک لگژری کاروں کے کلیکشن ہیں۔ شاہ رخ خان Bugatti Veyron کے مالک ہیں، جس کی قیمت 14 کروڑ روپئے ہے۔ شاہ رخ کان کے پاس Rolls-Royce Phantom Drophead Coupe ہے، جو 7 کروڑ روپئے کی ہے۔ اس کے علاوہ سپراسٹار کے کارکلیکشن میں بی ایم ڈبلیو، بینٹلی کانٹیننٹل جی ٹی اور ایک لگژری وینیٹی وین بھی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…