اسپورٹس

UP News: علی گڑھ کی مسکان کھیلیں گی ایشیا کپ، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں ہوئیں منتخب

UP News:  کرکٹ کے میدان میں دن بدن لڑکیاں آگے بڑھ رہی ہیں۔اسی کڑی میں علی گڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والی مسکان ملک ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوئیں ہیں۔ مسکان ملک تھانہ سول لائنس علاقے کے جمال پور راشن والی گلی کی رہنے والی ہیں۔ اس خبر کے بعد سے پورے علاقے میں مسکان کو لےکر بحث ہو رہی ہے اور مسکان کے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔اس کے علاوہ کرکٹ کھیلتے ہوئے مسکان کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔  وہیں مسکان کے لواحقین محلہ میں خوب مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں ایشیا کپ ہونے والا ہے۔

گھر کے کسی بھی پروگرام میں شامل نہیں رہتی تھی مسکان

کرکٹ کے تئیں مسکان کی لگن اس قدر تھی کہ وہ انہوں نے اپنے کھیل سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کبھی بھی گھر کے کسی بھی پروگرام مثلاً شادی یا دیگر پروگرام میں شرکت نہیں کرتی تھیں اور پوری طرح سے اپنے کھیل پر توجہ دیتی تھیں۔ مسکان کے والد شاہد ملک نے بتایا کہ وہ 6 سال کی عمر سے ہی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کھیلنے کے لئے جاتی تھی اور اس نے کافی محنت کی۔ کبھی بھی کھیل نہیں چھوڑا۔ اس کو اپنے کھیل سے اتنا پیار تھا کہ وہ شادی یا کسی بھی دیگر پروگرام میں جانا پسند نہیں کرتی تھی۔ آج اس کی کڑی محنت کا پھل ہے کہ اس کا ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب ہوا ہے۔

مسکان کے کوچ نے رنکو سنگھ کو بھی دی تھی تربیت

مسکان کے کوچ نے رنکو سنگھ کو بھی تربیت دی ہے، جنہوں نے آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلتے ہوئے علی گڑھ کا نام روشن کیا۔ کوچ نے مسکان کے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم میں انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسکان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ انہیں بھارتی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ میں مزید لڑکیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں- Urdu Press: Significance and Impact on the Readership: اردو اخبارات کے تئیں قارئین کے رجحانات اور اس کے اثرات

رنکو سنگھ کے بعد مسکان کا انتخاب خوشی کی بات ہے

علی گڑھ کرکٹ اسکول کے ڈائریکٹر ارجن سنگھ فکیرا نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ رنکو سنگھ کی آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد ان کے اسکول کی کھلاڑی مسکان ملک کو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے لوگ صرف رنکو سنگھ کا نام لے رہے تھے، اب مسکان ملک کا نام بھی سرخیوں میں آ گیا ہے۔ مسکان ملک نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل ہو کر علی گڑھ کا نام روشن کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Anant Singh News: کیا اننت سنگھ نے خود پر چلوائی گولی، ڈی سی پی راکیش کمار کے بیان سے مچا ہڑکمپ

اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…

6 minutes ago

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

10 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

11 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

11 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

11 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

11 hours ago