بھارت ایکسپریس۔
Manisha Rani Viral Video: جھلک دکھلا جا 11 کی ونرمنیشا رانی حال ہی میں اپنے گھربہارگئی تھیں۔ اب ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ روتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ وہ چہرہ چھپائے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو میں روتے ہوئے جو کہا وہ کافی حیران کرنے والا ہے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ جہنم میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔
منیشا رانی کا ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ منیشا نے جو ویڈیو شیئرکیا ہے، اس میں وہ بلواینڈ وہائٹ ٹاپ کے ساتھ بلیک پلازو پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے ماسک لگایا ہوا ہے اورسر پردوپٹہ بھی لیا ہوا ہے۔ وہ چھپتے چھپاتے ریلوے اسٹیشن پربیٹھی نظرآتی ہیں۔ ویڈیو میں منیشا نے لکھا- ‘گھر، پریوار، دوست، سب کو چھوڑ چھاڑ کر سارے لڑکے کا دل توڑکر، جس کے لئے گھرسے بھاگے، وہی بھاگ گیا۔ یہ بھگانے کا ڈریم لگتا ہے، اس جنم میں ادھورا ہی رہے گا۔”
پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں
منیشا آگے ویڈیو میں فون پرکہتی ہیں- اتنی خوبصورت لڑکی کا دل آپ توڑ رہے ہیں۔ جہنم میں بھی آپ کو جگہ نہیں ملے گی۔ اس کے بعد منیشا رانی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا- کس کس کا بھاگنے کا دل ہے؟ منیشا کو اس حال میں دیکھ کرفینس بھی پوچھ رہے ہیں کہ آخر منیشا کو کیا ہوا۔ واضح رہے کہ منیشا کے فینس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ منیشا اکثرایسے پرینک ویڈیوزبناتی رہتی ہیں۔ ان کا مزاحیہ انداز فینس کافی پسند کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی منیشا کی اداکاری واضح طور پرسمجھ آرہی ہے۔
جھلک دکھلا جا کی ونر بنیں منیشا رانی
منیشا رانی کے کیریئر کی بات کریں تو وہ کچھ وقت پہلے ہی جھلک دکھلا جا کی ونربنی ہیں۔ انہوں نے شو میں وائلڈ کارڈ انٹری لی تھی۔ منیشا نے اپنے ڈانس سے فینس اور ججزکو ایمپریس کیا اور خوب ووٹ حاصل کئے۔ منیشا کو ٹک ٹاک سے فیم ملا تھا۔ انہوں نے بھوجپوری انڈسٹری سے لے کرٹی وی تک میں کام کیا ہے۔ منیشا کو بگ باس اوٹی ٹی-2 میں دیکھا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…