Renjusha Menon Suicide: ملیالم اداکارہ رینجوشا مینن نے خودکشی کرکے اپنی جان دے دی ہے۔ پیر کی صبح تروننت پورم کے ان کے فلیٹ میں ان کی ڈیڈ باڈی ملی۔ یہاں وہ اپنے شوہراور اداکار منوج کے ساتھ رہتی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، وہ کافی وقت سے مالی بحران (فائنانشیل کرائسس) سے پریشان تھیں، جس کے بعد پھانسی کا پھندا لگاکراداکارہ نے خود کشی کرلی۔ فی الحال ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔
رینجوشا مینن کی پیدائش کیرلا کے کوچی میں ہوئی تھی۔ 35 سال کی اداکارہ کی اداکاری کیریئرپرنظرڈالیں توانہیں ٹی وی سیریلس میں سپورٹنگ رول کے لئے جانا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو اینکرکے طورپراپنے کیریئرکی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ‘استری’ سے اپنا ٹی وی سیریل ڈیبیو کیا تھا۔
کئی سیریلس اورفلموں کا حصہ رہی ہیں رینجوشا
اس کے بعد رینجوشا مینن نے کئی سیریل میں کام کیا۔ وہ ‘سٹی آف گاڈ’، میریکنڈورو کنجاڈو جیسے کئی ٹیلی ویژن شوز کا حصہ رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ وہ خاص طور پر سپورٹنگ رول کے لئے جانی جاتی رہی ہیں۔ ‘بامبے مارچ’، کاریہ استھان، ون وے ٹکٹ، اتھبھوتھا دیپو، جیسی کئی فلموں میں اپنا ہنردکھاکر اداکارہ نے اپنی الگ پہچان بنائی۔
ایک پروفیشنل ڈانسرتھی یہ اداکارہ
رنجوشا مینن نہ صرف ایک اداکارہ تھیں بلکہ وہ ایک میکربھی تھیں۔ انہوں نے کئی سیریلزمیں بطور پروڈیوسرکام کیا۔ اس کے علاوہ وہ ایک پیشہ وربھرتناٹیم ڈانسربھی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک تھیں۔ اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر’آنند راگم’ کی شریک اداکارشری دیوی انل کے ساتھ انسٹاگرام پرایک مضحکہ خیز ویڈیو بھی شیئرکیا تھا۔ یہ مضحکہ خیز ویڈیو ملیالم زبان میں تھا۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…