انٹرٹینمنٹ

Online Betting Case: آن لائن سٹے بازی کیس میں اب بادشاہ پر کساشکنجہ ! مہاراشٹر پولیس نے ریپر سے کی پوچھ گچھ

آن لائن بیٹنگ کمپنی ایپ فیئر پلے کیس کے تار اب ریپر اور گلوکار بادشاہ سے بھی جڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پیر کو مہاراشٹر پولیس کے سائبر سیل نے آن لائن بیٹنگ کمپنی ایپ فیئر پلے کے معاملے میں بادشاہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس معاملے میں اداکار رنبیر کپور، سنجے دت، کپل شرما اور شردھا کپور سمیت 40 ستاروں کے نام سامنے آئے تھے۔

بادشاہ پر مہادیو ایپ کی ذیلی کمپنی فیئر پلے کو فروغ دینے کا الزام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریپر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ بادشاہ نے اس ایپ کو پروموٹ کیا تھا۔ فیئر پلے نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کی اسکریننگ کی تھی۔ ایسے میں ایپ کے خلاف ڈیجیٹل پائریسی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

دراصل 2023 سے 2027 تک آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق وائی کام 18 کے پاس تھے لیکن اس کے باوجود فیئر پلے نے مارچ 2023 سے مئی 2023 تک کرکٹ ٹورنامنٹ کو اپنے پلیٹ فارم پر دکھایا۔ جس کے بعد وائی کام 18 نے ایپ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

فیئر پلے نے بادشاہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنا دیا

فیئر پلے ایک گیمنگ ایکسچینج ایپ ہے جسے کوراکاؤ حکام نے لائسنس دیا ہے۔ ابتدائی مہینوں میں اس ایپ نے ریپر کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنا لیا۔ Viacom 18 نیٹ ورک کی شکایت کے بعد مہاراشٹر پولیس کے سائبر سیل نے آن لائن بیٹنگ کمپنی ایپ فیئر پلے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ویاکام 18 نیٹ ورک نے ریپر اور اداکار سنجے دت سمیت 40 ستاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ان ستاروں نے ایپ کو پروموٹ کیا تھا۔

Amir Equbal

Recent Posts

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

4 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

30 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

38 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

54 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago