اسپورٹس

Inzamam UL Haq Resigned: ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے درمیان پاکستان کرکٹ میں بھونچال، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دیا استعفیٰ

PCB Chief Selector Inzamam UL Haq Resigned: ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھونچال آگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ میں الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کا دور جاری ہے۔ اس درمیان پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انضمام الحق پرکئی کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا تھا۔

تمام الزامات کے درمیان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان میں کھیلے جا رہے ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم بے حد خراب فارم میں چل رہی ہے۔ بابراعظم کی کپتانی والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہندوستان میں ہو رہے کرکٹ کے اس بڑے ٹورنا منٹ میں 6 میچ کھیل لئے ہیں، جس میں ٹیم کو 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹورنا منٹ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد سے ٹیم کے تمام سابق کھلاڑی کپتان بابراعظم کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے نظرآئے تھے۔ پاکستان کے کئی کرکٹ ماہرین اورسابق کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے لئے بابراعظم کو ذمہ دارٹھہرایا تھا۔ یہاں تک کہ کئی کھلاڑیوں نے مشورہ دیتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں کا نام کپتان کے طور پر پیش کیا تھا۔ بابراعظم موجودہ وقت میں تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے مستقل کپتان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  World Cup 2023: ورلڈ کپ میں بے حد خطرناک ہوجاتے ہیں محمد شمی، اعدادوشمار سے ہرکوئی رہ جائے گا حیران

پاکستانی ٹیم خراب فارم سے کر رہی ہے جدوجہد 

ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا مقابلہ نیدرلینڈس کے خلاف 06 اکتوبرکو کھیلا تھا، جس میں بابراعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم نے 81 رنوں سے شاندارجیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈ کپ کا تاریخی رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔ پھربابراعظم کی ٹیم نے تیسرا مقابلہ ہندوستان کے خلاف کھیلا، جس میں بابراعظم اینڈ کمپنی کو 7وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ٹیم خود کو سنبھال نہیں سکی اور اب تک کھیلے گئے سبھی میچ گنوا دیئے۔ ہندوستان کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنوں سے، افغانستان کے خلاف 8 وکٹ سے اورجنوبی افریقہ کے خلاف ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

13 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

15 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago