انٹرٹینمنٹ

Mahima Chaudhry Spotted with Daughter Ariana: مہما چودھری کی بیٹی اریانا کی دلکش مسکراہٹ، قاتلانہ پوزسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

بالی ووڈ اداکارہ مہما چودھری کی بیٹی اریانا چودھری ایک بار پھر اپنے اسٹائل اور انداز کی وجہ سے خبروں میں  سرخیوں میں چھائی ہوئیں ہیں ۔ حال ہی میں اریانا کو ایک ایونٹ میں اپنی والدہ مہما چودھری کے ساتھ اسپاٹ کیا گیا، جہاں ان کا ایتھنک لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایونٹ میں اریانا کی دلکش مسکراہٹ اور اعتماد سے بھرپور انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اریانا چودھری اس موقع پر سبز رنگ کے خوبصورت سوٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے لُک کو نفیس نیکلس اور بالیوں کے ساتھ مکمل کیا، جبکہ کرلی ہیئر اسٹائل نے ان کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا۔ ایونٹ کے دوران اریانا نے میڈیا فوٹوگرافروں کو اسٹائلش پوز دیے، ہاتھ ہلا کر ہیلوکیا اور کیوٹ مسکراہٹ کے ساتھ کیمروں کا سامنا کیا۔ ان کے یہ قاتلانہ پوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے ہیں اور صارفین انہیں کسی ابھرتی ہوئی اداکارہ سے کم نہیں بتا رہے۔

دوسری جانب مہماچودھری بھی اس ایونٹ میں نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے کریم رنگ کی ساڑھی کے ساتھ جیکٹ کی جوڑی بنائی اور منیمل جیولری کا انتخاب کیا۔ ماں بیٹی کی اس خوبصورت جوڑی کو دیکھ کر فینز تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے اور سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اریانا چودھری فی الحال اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں، قابل ذکربات یہ ہےکہ اس کے باوجود وہ لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔

ان کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ فلم نادانیاں کی اسکریننگ کے دوران بھی نظر آئی تھیں، جہاں ان کی تصاویر نے خاصی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد سے اریانا مسلسل خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ اریانا نے انسٹاگرام پر اپنے اسکول کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا، جس میں وہ ایک پنجابی گانے پر رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔ یہ ویڈیو مداحوں کو بے حد پسند آئی تھی۔

اگر مہما چودھری کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ کچھ عرصے کے لیے وہ فلمی دنیا سے دور ہو گئیں۔ اب مہِما نے ایک بار پھر زبردست کم بیک کیا ہے۔ انہوں نے 2024 میں فلم دی سگنیچر سے واپسی کی، اس کے بعد وہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی اور نادانیاں میں نظر آئیں۔ 2025 میں وہ فلم دُرلبھ پرساد کی دوسری شادی میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

3 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

4 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

5 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

5 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

5 hours ago