انٹرٹینمنٹ

Uproar over ‘House Arrest’: اداکار اعجاز خان کے ’ہاؤس اریسٹ‘ پر  ہنگامہ، ’فحش‘ شوز پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی: بگ باس 7 کے سابق کنٹسٹنٹ اور اداکار اعجاز خان اپنے فحش شو ’ہاؤس اریسٹ‘ پر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ مہاراشٹر بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر چترا واگھ نے ریئلٹی سیریز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس شو کو ’فحاشی کی علامت‘ قرار دیا۔

چترا واگھ نے ایکس پر شو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔ اس کلپ میں اعجاز کنٹسٹنٹ کے ساتھ ناشائستہ گفتگو کرتے اور انہیں قابل اعتراض سین کرنے پر اکساتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’آزادی اظہار کے نام پر فحاشی کو کھلی چھوٹ دینا بند کرو! اعجاز خان کے شو ’ہاؤس اریسٹ‘ پر پابندی لگائیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اعجاز خان خود کو ایکٹر کہتے ہیں اور ان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحاشی کی انتہا ہے۔ Ullu ایپ پر شو کی اسٹریم اور اس کے کلپس اب سوشل میڈیا پر کھلے عام گردش کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی ناگوار ہے۔ ایسا کنٹینٹ بچوں کے موبائل فون پر آسانی سے دستیاب ہے۔‘‘

چترا واگھ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے شوز ثقافتی اقدار کو گراتے ہیں اور آنے والی نسلوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’اس طرح کے شوز نہ صرف ہماری ثقافت کی توہین ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی اخلاقی صحت پر بھی حملہ ہیں۔ یہ آنے والی نسلوں کے ذہنوں پر حملہ ہیں۔‘‘

انہوں نے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو سے درخواست کی کہ اس طرح کے ایپس پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو سے درخواست کرتی ہوں کہ نہ صرف اللو ایپ بلکہ ایسی تمام ایپس پر فوری طور پر پابندی لگائیں جو اس طرح کا کنٹینٹ بناتے ہیں۔ ’ہاؤس اریسٹ‘ صرف کنٹینٹ نہیں ہے، یہ ہمارے معاشرے کی اقدار پر حملہ ہے۔‘‘

اعجاز کو ’رکت چرتر‘ اور ’اللہ کے بندے‘ جیسی فلموں میں اپنے کام کے لیے جانا جاتا ہے اور ’رہے تیرا آشیرواد‘ اور ’کہانی ہمارے مہابھارت کی‘ سمیت کئی ٹیلی ویژن شوز میں بھی کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے سال 2013 میں سلمان خان کی طرف سے ہاسٹ کیے گئے ’بگ باس 7‘ میں حصہ لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

5 minutes ago

Houthi Attack on Riyadh: ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کا حملہ، ہندوستان نے کی سخت مذمت، 2 ہندوستانی شہری زخمی

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ…

2 hours ago

Woman Gang: دہلی کے کیفے میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، دو خواتین سمیت 3 ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…

3 hours ago

Gunmen seize dozens of hostages in Colombia: کولمبیا میں مسلح افراد کا سپر مارکیٹ پر قبضہ، متعدد لوگوں کو بنایا یرغمال

یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…

3 hours ago