سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن
علی گڑھ میں دلت نوجوان سے مارپیٹ کے معاملے میں علی گڑھ جارہے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کو پولیس نے گھر پر ہی روکا۔ پولیس نے سمن رام جی لال سمن کوسیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس بھی دیا ہے۔ میڈیا سے روبرو ہوئے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے پولیس کے ذریعہ روکے جانے پررام جی لال سمن کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت دلتوں پرظلم کررہی ہے، جو دلتوں پرمسلسل بڑھ رہے مظالم کو ظاہرکرتا ہے۔ ہماری سیکورٹی کے نام پرگھرمیں نظربند کیا جا رہا ہے جبکہ خرافاتی لوگ اورغنڈے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔
جیسے ہی رام جی لال سمن علی گڑھ کے لئے گھرسے نکلے پولیس نے بیریکیٹنگ لگا کرروک دیا۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن نے پولیس سے کہا کہ آپ سیکورٹی کے نام پرہمیں نظربند کررہے ہیں۔ آپ ہماری سیکورٹی کی فکرنہ کریں۔ بھگوان بھروسے چھوڑدیں۔
رام جی لال سمن نے کہا- ہمارے کارکنان تلوارے نکلے تو…
اس دواران لال جی سمن نے یہ بھی کہا کہ لوگ گھرتک آکرجان لیوا حملہ کررہے ہیں۔ کھلے عام تلواریں لہرا رہے ہیں۔ ایسے لوگ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ اگرہمارے کارکنان تلوار لے کرنکلیں گے توہم جانتے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ کیا کریں گے؟ کافی بحث ہونے کے بعد بھی جب پولیس نے نہیں نکلنے دیا تو لال جی سمن اپنے حامیوں کے ساتھ سڑک پرہی بیٹھ گئے۔
رام جی لال سمن نے واضح طورپرکہا کہ پولیس یا تو ہمیں علی گڑھ متاثرہ فیملی سے ملنے جانے دیا جائے یا متاثرہ فیملی کو ہم سے گھرپر لاکر ملائے تاکہ ہم قومی صدراکھلیش یادو سے متاثرہ فیملی کی ملاقات کراسکیں۔ فی الحال سماجوادی پارتی کے رکن پارلیمنٹ اپنے حامیوں کے ساتھ گھر کے باہر دھرنے پربیٹھے ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…