انٹرٹینمنٹ

Laila Khan Murder Case: لیلیٰ خان کے قاتل کو عدالت نے سنائی پھانسی کی سزا، فارم ہاؤس میں ملے تھے پورے خاندان کے کنکال

Laila Khan Murder Case: عدالت نے اداکارہ لیلیٰ خان اور ان کے اہل خانہ کے قتل کیس میں مجرم سوتیلے باپ پرویز ٹاک کو پھانسی کی سزا سنائی۔ 2011 میں لیلیٰ خان، ان کی والدہ اور چار بہن بھائیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ممبئی کی عدالت میں لیلیٰ کے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔ اب اس کیس میں سیشن کورٹ نے پرویز ٹاک کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔ اس کے علاوہ پرویز پر ثبوت کو تباہ کرنے کا بھی قصوروار پایا گیا ہے۔

کیا تھا معاملہ

لیلیٰ خان قتل کیس 14 سال پرانا ہے۔ پرویز ٹاک نے لیلیٰ، اس کی والدہ اور چار بہن بھائیوں کو قتل کر کے ان کی لاشیں فارم ہاؤس میں دفن کر دی تھیں۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لیلیٰ کے والد نے ممبئی کے اوشیوارا میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے شکایت میں کہا تھا کہ پرویز نے ان کے اہل خانہ کو اغوا کیا تھا۔ قتل کے چند ماہ بعد پرویز کو جموں و کشمیر پولیس نے دھوکہ دہی کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی طور پر پرویز کہہ رہا تھا کہ لیلیٰ اور اس کی فیملی دبئی میں ہے لیکن بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے انہیں قتل کیا ہے۔ جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے پرویز کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا۔

فارم ہاؤس سے برآمد ہوا تھا کنکال

پرویز کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد لیلیٰ اور اس کے خاندان کے کنکال اگت پوری کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد ہوئے۔ پرویز نے پولیس کو بتایا تھا کہ لیلیٰ چھٹی منانے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اگت پوری فارم ہاؤس گئی تھی۔ جہاں پرویز نے سب کو قتل کر کے گڑھے میں دفن کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سنگھم اگین‘ کا کشمیر شیڈول مکمل، اجے دیوگن نے انتظامیہ کا ادا کیا شکریہ

کون تھی لیلیٰ؟

لیلیٰ نے اپنے اداکاری کا آغاز کنڑ فلم میک اپ سے کیا۔ ان کا اصل نام ریشما پٹیل تھا لیکن انہوں نے پہلی فلم کے بعد اپنا نام بدل لیا۔ لیلیٰ نے راجیش کھنہ کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔ انہوں نے ان کے ساتھ فلم وفا: اے ڈیڈلی لو اسٹوری میں کام کیا۔ لیلیٰ نے اس فلم میں بہت بولڈ سین دیے جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago