کنڈلی بھاگیہ فیم اداکارہ انجم فقیہ سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثراپنی تصاویرمداحوں کے ساتھ شیئرکرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انجم فقیہہ اپنی والدہ کے ساتھ سعودی عرب پہنچی ہیں۔ اداکارہ نے یہاں پہنچ کرمکہ مکرمہ میں پہلا عمرہ ادا کیا۔ اداکارہ نے اس دوران کئی تصاویراپنے سوشل میڈیا پرپوسٹ کی ہیں۔
انجم فقیہہ نے اپنے انسٹاگرام پرعمرہ کی ادائیگی کے بعد کچھ تصاویرپوسٹ کی ہیں۔ پہلی تصویرمیں انجم فقیہہ سفیدعبایا پہن کرخانہ کعبہ کے سامنے کھڑی نظرآرہی ہیں۔ دوسری تصویرمیں بھی اداکارہ خانہ کعبہ کے قریب ہی کھڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی ماں کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئرکی ہے۔ اس تصویرمیں ماں اوربیٹی دونوں عبایا پہنے ہوئے نظرآ رہی ہیں۔
فقیہہ انجم نے پوسٹ میں لکھی یہ بات
تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے انجم فقیہ نے لکھا ہے – ”آج میں نے عمرہ کیا ہے۔ یہ ایک بہت ہی مختلف تجربہ تھا، جس نے میرے دل کو اللہ کے قریب کردیا ہے۔ میں نے راستے کے ہرقدم پر ان کی محبت اوربرکت کو محسوس کیا۔ میں اپنے اس سفرکے لئے اللہ کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اللہ ہمارے عمرہ کو قبول فرمائیں۔”
پوسٹ کرکے عمرے پرجانے کی دی خبر
اس سے قبل انجم فقیہہ نے ایک پوسٹ شیئرکرکے عمرہ پرجانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پرکچھ تصاویرپوسٹ کی تھیں۔ ان تصاویرمیں اداکارہ روایتی انداز میں نظرآئیں۔ اس دوران انجم فقیہہ نے بہت پیارا پرنٹ والا سوٹ پہن رکھا تھا۔ اس پوسٹ کوشیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘آج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ آج میں اپنی والدہ کے ساتھ عمرہ کرنے جا رہی ہوں۔
‘
اس شومیں نظرآئیں انجم فقیہہ
ورک فرنٹ کی بات کریں تو انجم فقیہہ نے جی ٹی وی کے سیریل ‘کنڈلی بھاگیہ’ میں ‘سرشٹی’ کا کردارنبھایا تھا۔ حالانکہ اداکارہ نے اس شوسے کچھ کم وقت کے لئے بریک لے لیا تھا اوروہ ریئلٹی شو ‘خطروں کے کھلاڑی 13’ میں نظرآئی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…