انٹرٹینمنٹ

Vidya Balan Fake Instagram Account: ودیا بالن کا فرضی انسٹا گرام اکاونٹ بناکر مانگے جا رہے ہیں پیسے، اب اداکارہ نے درج کرائی ایف آئی آر

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ وجہ ان کی کوئی فلم نہیں، بلکہ فرضی انسٹا گرام اکاونٹ کا معاملہ ہے۔ حال ہی میں پتہ لگا ہے کہ ودیا بالن کے نام پرایک فرضی انسٹا گرام اکاونٹ بنایا گیا۔ اس کے بعد ان کے نام پرلوگوں سے پیسے بھی مانگے جا رہے تھے۔ اسی درمیان اداکارہ نے ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ودیا بالن کے نام پرکسی نامعلوم شخص نے پہلے توانسٹا گرام آئی ڈی بنائی۔ اس کے بعد ایک جی میل اکاونٹ بھی تیارکیا گیا۔ ان دونوں اکاونٹس کے ذریعہ بالی ووڈ سے متعلق لوگوں سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پتہ لگا ہے کہ ودیا بالن کے نام پرمسلسل دھوکہ دہی کی جا رہی تھی۔

فرضی انسٹا گرام اکاونٹ بناکرمانگے پیسے

حال ہی میں ملی جانکاری کے مطابق، ودیا بالن کے نام پرجوفرضی اکاونٹ بنایا گیا ہے۔ اس سے وہ نامعلوم شخص لوگوں کو نوکری کی یقین دہانی کراکرپیسے مانگ رہا تھا۔ حالانکہ جیسے ہی یہ جانکاری ودیا بالن تک پہنچی اورانہیں ان کے نام پرفرضی اکاونٹ چلنے کے بارے میں پتہ لگا۔ تواداکارہ نے فوراً اس پرایکشن لیا ہے۔ ودیا بالن نے ممبئی پولیس کو اس معاملے کی شکایت دی ہے۔

دراصل، کھارپولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ (66) (سی) کے تحت ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ وہیں جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ فی الحال نامعلوم شخص سے متعلق کوئی بھی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنے فینس کو ایسے فرضی اکاونٹ سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ پہلے بھی کئی ستاروں کے نام پرفرضی اکاونٹ بنائے گئے ہیں۔ لوگوں سے پیسوں کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ودیا بالن اپنی آنے والی فلم ’بھول بھلیا-3‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں منجلکا کی انٹری ہوچکی ہے۔ ایسے میں وہ ہرجگہ ٹرینڈ بھی کر رہی ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاکرنامعلوم شخص نے لوگوں سے دھوکہ دہی کرنی چاہی۔ تاہم وقت رہتے ہوئے معاملے کا انکشاف ہوگیا ہے۔ اب پولیس کی طرف سے جانچ کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

10 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

22 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago