انٹرٹینمنٹ

Miss World 2024: ممبئی میں چیک ریپبلک کی اس حسینہ کے سر چڑھا Miss World 2024 کا تاج، دیکھئے کتنی خوبصورت ہیں کرسٹینا پیزکووا

Miss World 2024: 71 ویں مس ورلڈ مقابلے کا گرینڈ فائنل 9 مارچ ہفتہ کے روز ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوا۔ جس میں مس ورلڈ 2024 کا تاج جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پیزکووا کو پہنایا گیا۔ فرسٹ رنر اپ مس لبنان یاسمینہ زیتون رہیں۔ بھارت 28 سال بعد اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ بھارت کی نمائندگی 22 سالہ سینی شیٹی نے کی۔ اس نے ٹاپ 8 میں اپنی جگہ بنائی۔ وہ مس ورلڈ 2024 کے مقابلے میں ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

کون ہے کرسٹینا پیزکووا؟

کرسٹینا پیزکووا کو 70ویں مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے تاج پہنایا۔ کرسٹینا 19 جنوری 1999 کو جمہوریہ چیک میں پیدا ہوئیں۔ فی الحال کرسٹینا قانون اور کاروبار کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ کرسٹینا ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔ اس کا اپنا فاؤنڈیشن ہے۔ جس کا نام کرسٹینا پیزکو فاؤنڈیشن ہے۔ تنزانیہ میں کرسٹینا نے غریب بچوں کے لیے ایک انگریزی اسکول کھولا ہے جس کے لیے وہ خود پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ کرسٹینا مس چیک ریپبلک 2022 کا تاج بھی جیت چکی ہیں۔ اس دوران کرسٹینا نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وہ تاج پہن کر بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

کیرولینا نے پہنایا کرسٹینا کو تاج

لبنان کی یاسمینہ زیتون پہلی رنر اپ رہیں۔ کرسٹینا پیزکووا کو 70ویں مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے تاج پہنایا۔ 28 سال بعد ایونٹ کی میزبانی کر رہے بھارت کی نمائندگی 22 سالہ سینی شیٹی نے کی۔ اس نے ٹاپ 8 میں اپنی جگہ بنائی۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی سنی شیٹی کو 2022 میں فیمینا مس انڈیا ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔ وہ مس ورلڈ 2024 کے مقابلے میں ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

 

کئی مشہور شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے 12 ججوں میں فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا، کریتی سینن، پوجا ہیگڑے، کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کئی مشہور شخصیات شامل تھیں۔ یہ پروگرام سونی لائیو پر براہ راست دکھایا جا رہا تھا۔ فلمساز کرن جوہر اور سابق مس ورلڈ میگن ینگ نے تقریب کی میزبانی کی۔ ساتھ ہی گلوکار شان، نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ نے بھی شاندار پرفارمنس دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago