انٹرٹینمنٹ

Bhool Bhulaiyaa 3 Star Cast Fees: کارتک آرین نے ودیا بالن سے کئی گنا زیادہ لی فیس ،مادھوری دکشت نے بھی لیے کئی کروڑ

بھول بھولیا 3 اس دیوالی پر سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم کے ٹریلر لانچ سے لے کر ٹائٹل ٹریک کی ریلیز تک، میکرز فلم کو پر پروموٹ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو یہ فلم 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ بھول بھولیا 3 میں کارتک آرین، ودیا بالن، مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ تو بہت بڑی ہے ل،یکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے لیے ان سلیب نے کتنی فیس لی ہے؟

بھول بھولیا 2 میں کارتک آرین مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ اب کارتک آرین  نے فلم کے تیسرے حصے کے لیے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ کارتک آرین  کی فیس اس سے کہیں زیادہ ہے جو ودیا بالن ،  مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کومل رہی ہے۔ آئیے آپ کو سب کی فیس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کارتک آرین  نے اتنے پیسے لیے ہیں

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  کارتک آرین نے روح بابا کا کردار ادا کرنے کے لیے تقریباً 48 سے 50 کروڑ روپے لیے ہیں۔ یہ فیس بھول بھولیا سے 2 سے 3 گنا زیادہ ہے۔ ودیا بالن ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں واپس آگئی ہیں۔ ودیا  بالن کو اپنے کردار کے لیے 8-10 کروڑ روپے ملے۔

مادھوری دکشت -ترپتی ڈمری نے اتنی فیس لی

بھول بھولیا 3 میں مادھوری منجولیکاکے کردار میں بھی نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق انہیں 5 سے 8 کروڑ روپے کی فیس ملی ہے۔ جب کہ ترپتی ڈمری نے اپنے کردار کے لیے 80 لاکھ فیس لی ہے۔ ترپتی  ڈمری اینیمل سے ہی اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کرتی رہی ہیں۔

بھول بھولیا 3 یکم نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین سے کلیش کرنے والی ہے۔ دونوں فلمیں دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہیں۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ کون بازی لے جاتاہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

9 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

10 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

10 hours ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

10 hours ago