انٹرٹینمنٹ

Tragic accident on Yash’s birthday: کنڑ اداکار یش کی سالگرہ پر بڑا حادثہ، 3 مداحوں کی ہوئی المناک موت

کرناٹک: کنڑ اداکار یش کی سالگرہ کے موقع پر ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ کرناٹک کے گڈگ ضلع میں ہوا۔ دراصل ان کا ایک بینر ان کی سالگرہ کے موقع پر لگایا جا رہا تھا۔ بجلی کے کھمبے پر بینر لگاتے ہوئے تین افراد کرنٹ کی زد میں آگئے جس کے بعد تینوں کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ تین دیگر افراد ابھی تک زخمی ہیں۔

نصف شب کے قریب پیش آیا حادثہ

یہاں بتاتے چلیں کہ یہ حادثہ نصف شب کے قریب اس وقت پیش آیا جب اداکار یش کے مداحوں نے لکشمیشور تعلقہ کے سورانگی گاؤں کے امبیڈکر نگر میں ایک فلیکس بینر لگانے کی کوشش کی اور اداکار کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ فلیکس بینر پر اسٹیل کا فریم تھا، جو سڑک کے اوپر سے گزرنے والی ایک ہائی ٹینشن تار کو چھو گیا، جس کے نتیجے میں تینوں کو کرنٹ لگ گیا۔ جہاں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، ایک اور نے لکشمیشور اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تین دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

لکشمیشور پولیس نے معاملہ کیا درج

مرنے والوں میں ہنومنتھ ہریجن، مرلی ناڈویامنانی اور نوین گاجی شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ آدھی رات کو بینر لگانے کے جوش میں، نوجوانوں نے مبینہ طور پر سڑک کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تار کو نہیں دیکھا۔ گاؤں پر اداسی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ لکشمیشور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ شیراہٹی کے ایم ایل اے ڈاکٹر چندرو لامانی نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جان سے مارنے کی دھمکی کے بیچ دو نامعلوم شخص سلمان خان کے فارم ہاوس میں داخل،فرضی آدھار کارڈ برآمد

 اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے تھے اداکار یش

آپ کو بتا دیں کہ اداکار یش اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ یہ حادثہ اسی دوران پیش آیا۔ یش کنڑ فلم انڈسٹری کے بڑے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے سنجے دت اور روینہ ٹنڈن جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago