-بھارت ایکسپریس
Kareena Kapoor Wants To Unfollow Karan Johar: کرینہ کپوراورکرن جوہرکی دوستی سالوں پرانی ہے۔ کئی مواقع پرانہوں نے اپنی دوستی ثابت کی ہے۔ تاہم اب لگتا ہے کہ ان دونوں بی ایف ایف کے درمیان ایک بارپھراختلاف ہوگیا ہے۔ دراصل، اب کرینہ کپورنے کرن جوہرسے متعلق کچھ ایسا کہہ دیا ہے، جسے سن کرآپ کے بھی کان کھڑے ہوجائیں گے۔ سننے میں آیا ہے کہ بیبو اپنے بہترین دوست کرن جوہرکوانسٹا گرام سے اَن فالوکرنا چاہتی ہیں۔ ان کے اس ارادے کے پیچھے کیا وجہ ہے، اس کا بھی خود اداکارہ نے انکشاف کیا ہے۔
بیبو کیوں کرنا چاہتی ہیں کرن جوہر کو اَن فالو؟
اب کرینہ کپور اپنی بھابھی عالیہ بھٹ کے ساتھ کرن جوہر کے سیلیبرٹی چیٹ شو’کافی ودھ کرن 8‘ میں دکھائی دیں گی۔ اس دوران وہ کئی چٹپٹی گاسپس دیتے ہوئے دکھائی دے سکتی ہیں۔ اسی درمیان اب تازہ ترین پرومو میں کرینہ کپور-کرن جوہر کو اَن فالو کرنے کی بات کرتی ہوئی نظرآئیں۔ اس کی وجہ کوئی لڑائی یا دشمنی نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ کرینہ کپور کو کرن جوہرکا اسٹائل اوران کی سیلفی سے کافی تکلیف ہے۔ اس کے سبب وہ انہیں انسٹا گرام سے ہٹا دینا چاہتی ہیں۔ اب اس پر بات کرتے ہوئے خود بیبو نے یہ سچ ریویل کیا ہے۔
یہاں جانئے وجہ
واضح رہے کہ کرن جوہر کی پاوٹ سیلفی بی ٹاون میں کافی مشہور ہے۔ ساتھ ہی ان کا فیشن سینس بھی اکثرسوالوں کے گھیرے میں رہتا ہے۔ کئی بار سیلبس کرن جوہر کا اسی چکرمیں مذاق بھی بناچکے ہیں۔ اب اسی پر بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بھی کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ان دنوں آپ کی ٹیریس کی بیک ڈراپ کے ساتھ سوئٹ شرٹس اور یہ آپ ہیں۔ ہرکوئی پاگل ہو رہا ہے۔ میں صرف انہیں میسیج بھیج کراپنی بھڑاس نکال رہی ہوتی ہوں کہ تم کیا کر رہے ہو؟ اگرآپ اسے مستقل رکھتے ہیں تو میں آپ کو ابھی اَن فالو کررہی ہوں، ان پربڑے چشمے کے ساتھ ٹاپ اینگل سے آپ کے فوٹو شوٹ۔‘
کئی بار بنا کرن جوہرکا مذاق
یہ سن کرکرن جوہراورعالیہ بھٹ حیران رہ گئے اورزورزور سے ہنسنے لگے۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ کرینہ کپور کو بھی کرن جوہر کی پاوٹ سیلفی پسند نہیں آتی۔ اس کے علاوہ انہیں کرن جوہرکے فیشن سینس سے بھی پرابلم ہے۔ ویسے اس سے پہلے فرح خان بھی کئی بار ان وجوہات سے کرن جوہر کا مذاق بنا چکی ہے۔ حالانکہ کرن جوہر کا اسٹائل تب بھی کسی کے لئے نہیں بدلا۔
-بھارت ایکسپریس
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…