انٹرٹینمنٹ

Jhanak Star Dolly Sohi Passes Away: ‘جھنک’ سے شہرت پانے والی اداکارہ ڈولی سوہی انتقال کر گئیں، ڈولی کو صحت کی خرابی کی وجہ سے ‘جھنک’ شو چھوڑنا پڑاتھا

 ٹی وی کی دنیا سے انتہائی چونکا دینے والی خبر آ رہی ہے۔ دراصل اداکارہ ڈولی سوہی کا آج صبح 48 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی بہن امندیپ سوہی کا بھی کل رات انتقال ہوگیا۔ امندیپ کی موت کے چند گھنٹے بعد ہی دل دہلا دینے والی خبر آئی کہ ڈولی سوہی بھی اس دنیا میں نہیں رہیں۔

ڈولی سروائیکل کینسر سے لڑ رہی تھی جب کہ امندیپ یرقان سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کی خبر کی تصدیق ٹائمز آف انڈیا کے ای ٹائمز ٹی وی نے کی۔

ڈولی کے اہل خانہ نے موت کی تصدیق کردی

ای ٹائمز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ڈولی کے اہل خانہ نے کہا، “ہماری پیاری ڈولی آج صبح سویرے اپنے آسمانی ٹھکانے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ہم صدمے میں ہیں۔ آخری رسومات آج دوپہر ادا کی جائیں گی۔‘‘ آپ کو بتاتے چلیں کہ اداکارہ کے بھائی مانو نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بہن اور ٹی وی اداکارہ امندیپ سوہی کا  انتقال ہو گیا ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد ڈولی سوہی کی موت کی خبر بھی آگئی۔

امندیپ کی موت یرقان سے ہوئی

آپ کو بتا دیں کہ امندیپ سوہی کا انتقال جمعرات 7 مارچ کو ہوا تھا۔ اداکارہ کو ‘بدتمیز دل’ میں اپنے کردار سے کافی شہرت ملی۔ ای ٹائمز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکارہ کے بھائی منو سوہی نے بتایا کہ امندیپ کی موت یرقان میں مبتلا ہونے کے بعد ہوئی۔ انہوں نے کہا، ”ہاں، یہ سچ ہے کہ امندیپ اب نہیں رہیں ۔قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  آج صبح ڈولی کی بھی موت ہوگئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈولی کو 2023 میں سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈولی کو صحت کی خرابی کی وجہ سے ‘جھنک’ شو چھوڑنا پڑاتھا

ڈولی کو حال ہی میں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی۔جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے بعد ان میں بہتری دکھائی دے رہی تھی۔ صحت کے مسائل کی وجہ سے، انہیں ‘جھنک’ شو چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ کیمو تھراپی لینے کے بعد طویل عرصے تک شوٹنگ نہیں کر سکیں۔

ڈولی تقریباً 2 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی ہیں۔ اداکارہ کی شادی کینیڈا میں مقیم این آر آئی اونیت دھنوا سے ہوئی تھی ۔ لیکن ان کے تعلقات کافی کشیدہ تھے ۔ اداکارہ اپنی بیٹی ایملی کے ساتھ رہتی تھیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago