قومی

Lok Sabha Election 2024: اعظم خان کی بہو کو اس سیٹ سے امیدوار بنارہی ہے سماجوادی پارٹی،شفیق الرحمن برق کے پوتے کو بھی ٹکٹ!

سماج وادی پارٹی جلد ہی لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ اس فہرست میں 13 امیدوارکے نام شامل کیے جا سکتے ہیں۔ ایس پی کے لوک سبھا امیدواروں کی آنے والی چوتھی فہرست میں کئی نئے چہرے  دیکھنے کو ملیں گے۔ سب سے اہم بحث یہ ہے کہ پارٹی جونپور سے لکی یادو کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔حال ہی میں سیاسی حلقوں میں اس بات کو لے کر کافی بحث تھی کہ سماج وادی پارٹی جونپور سیٹ سے دھننجے سنگھ کو ٹکٹ دے سکتی ہے، لیکن وہ جیل چلے گئے۔ جس کی وجہ سے وہ اب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ اس کے بعد خبریں آئیں کہ دھننجے سنگھ کی بیوی شری کلا جونپور سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ تاہم اب یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ لکی یادو کو ٹکٹ ملے گا۔

پلوی پٹیل کو پھولپور سے ٹکٹ مل سکتا ہے

اس کے علاوہ سماج وادی پارٹی پلوی پٹیل کو پھول پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا سکتی ہے۔ پارٹی انہیں مرزا پور سے ٹکٹ کی پیشکش بھی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ راگنی سونکر کو مچھلی شہر سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔ اعظم خان کی بہو تنظیم خان رام پور سے الیکشن لڑیں گی۔ پارٹی علی گڑھ سے گڈو پنڈت کو میدان میں اتار سکتی ہے۔اس کے علاوہ یہ خبر بھی ہے کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو علی گڑھ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم ستیہ پال ملک نے انکار کر دیا ہے۔ وہیں میرٹھ سے اتل پردھان کا نام آگے ہے۔

دھرمیندر یادو اعظم گڑھ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں

سماج وادی پارٹی سنبھل سے ضیاءالبرق کے کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ مرادآباد سے ایس ٹی حسن کو ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جارہا ہے۔ دھرمیندر یادو اعظم گڑھ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اکھلیش یادو قنوج سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چندر شیکھر آزاد انڈیا الائنس کے تحت نگینہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔اس سے قبل ایس پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی تھی۔ اس میں پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو کے چچا شیو پال سنگھ یادو کو بدایوں سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جب کہ کیرانہ سے اقراء حسن، بریلی سے پروین سنگھ ارون، ہمیر پور سے اجیندر سنگھ راجپوت اور وارانسی سے سریندر سنگھ پٹیل کو ٹکٹ ملا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago