انٹرٹینمنٹ

Jawan Box Office Collection Day 2: شاہ رخ خان کی ‘جوان’ کا بھارتی باکس آفس دھمال، جانیں دوسرے دن کا کتنا رہے گا کلیکشن

شاہ رخ خان کی ‘جوان’ بھارتی باکس آفس پر 2 دن میں قریب ایک سو 30 کروڑ کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے جب کہ ورلڈ وائیڈ فلم ہندی میں 129 کروڑ کما چکی ہے۔ تاہم اس سونامی کے بعد بھی کنگ خان کی ‘جوان’ یش کی ‘کے جی ایف 2’ اور ان کی اپنی فلم ‘پٹھان’ کے ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہ سکتی ہے۔ لیکن فلم نے اب تک دن تمام زبانوں سمیت ہندوستان میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

جوان نے پہلے دن 74.5 کروڑ کا کیا بزنس

ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق، جوان نے پہلے دن یعنی 7 تاریخ کو 74.5 کروڑ کا بزنس کیا۔ دوسرے دن فلم 50 کروڑ کا بزنس کر سکتی ہے۔ باکس آفس کی بات کریں تو فلم نے زبردست اوپننگ کی ہے لیکن اس کے بعد بھی کنگ خان ساؤتھ کے سپر اسٹار یش سے پیچھے ہیں۔ یش کی فلم KGF 2 نے دوسرے دن ہندوستانی باکس آفس پر ہندی زبان میں 46.79 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

فلم پٹھان’ نے بڑے پردے پر دھوم مچا دی تھی

فلم ‘پٹھان’ کی بات کریں تو کنگ خان کی اس فلم نے بھی بڑے پردے پر دھوم مچا دی تھی۔ sacnilk کی رپورٹ کے مطابق ‘پٹھان’ نے پہلے دن 57 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ فلم نے دوسرے دن 70.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

فلم جوان میں شاہ رخ خان کا 5 مختلف کردار

فلم کی بات کریں تو شاہ رخ خان 5 مختلف کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ کہیں وہ جوان نظر آتے ہیں تو کہیں اکلوتا بیٹا۔ فلم ناقدین نے بھی جوان کو اچھے ریویو دیے ہیں اور ناظرین نے ‘جوان’ کے پہلے دن کو ایک تہوار کی طرح منایا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ کی یہ دوسری فلم ہے جس میں وہ جان لیوا ایکشن سین کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس سے قبل کنگ خان کی ‘پٹھان’ ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ ایکشن سین کرتے نظر آئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago