بین الاقوامی

No form of extremism acceptable…I won’t tolerate it:  برطانیہ میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد قابل قبول نہیں ہے:رشی سنک

برطانیہ کے وزیراعطم رشی سنک نے اس بات پرزور دیا ہے کہ  برطانیہ میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خاص طور پر خالصتان کی حامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اے این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، سنک نے اپنی ہندوستانی جڑوں میں اپنے فخر کے احساس اور دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کے بارے میں بھی بات کی۔ برطانیہ میں خالصتان کے حامی عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں ہندوستان کے خدشات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس انٹیلی جنس اور معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے ورکنگ گروپس ہیں تاکہ اس قسم کی پرتشدد انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

“انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ایک اہم سوال ہے اور میں واضح طور پر یہ کہوں کہ برطانیہ میں اس طرح کی کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔ اور اسی وجہ سے ہم ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں خاص طور پرخالصتان کے حامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس اور معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے کام کرنے والے گروپس ہیں تاکہ ہم اس قسم کی پرتشدد انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک سکیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے اور میں اسے برطانیہ میں برداشت نہیں کروں گا۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اس سال مارچ میں خالصتان کے حامی عناصر کی طرف سے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی ایجنسی نے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے حکم پر مبنی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں ترنگا اتار دیا گیا تھا۔ بھارت نے اس واقعے پر برطانیہ سے شدید احتجاج کیا تھا۔رشی سنک 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے جی20سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لیے دن کے اوائل میں ہندوستان پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اکشتا مورتی بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

19 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago