انٹرٹینمنٹ

Isha Malviya and Abhishek Kumar Fight: ابھیشیک اور گرل فرینڈ ایشا مالویہ کے درمیان زبردست جھگڑا، کردار پر اچھالا کیچڑ، دیکھیں ویڈیو

بگ باس 17 کے گھرمیں کئی بڑے سیزن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بگ باس 17 کا ایک پرومو وائرل ہو رہا ہے۔ دیکھا گیا کہ اس پرومو کو دیکھ کرکئی لوگ حیران رہ گئے۔ بگ باس 17 کے گھرمیں زبردست گھمسان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ لڑائی راست طور پر ایشا مالویہ اورابھیشیک کمار کے درمیان ہو رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں ایشا اور ابھیشیک کمار کی لڑائی کو سلمجھانے کے لئے پوری کاسٹ کو آنا پڑا۔ اس بارایشا ویڈیو میں راست طورپرابھیشیک کمار پرحملہ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

ایشا مالویہ اور ابھیشیک کمارکی ہوئی لڑائی

کچھ دنوں پہلے دیکھا گیا تھا کہ بگ باس کے گھرمیں ایشا مالویہ اور سمرتھ کے درمیان بحث ہوگئی تھی۔ لڑائی میں ایشا نے راست طور پرکہا کہ ابھیشیک مجھے تم سے زیادہ ضرور سمجھتے ہیں۔ ایشا اور ابھیشیک کمارنے کچھ سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ حالانکہ ان کا بریک اپ ہوگیا۔ ایشا فی الحال سمرتھ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس لڑائی میں دونوں نے ایک دوسرے پرکافی الزام لگائے ہیں۔ اس کے درمیان ایشوریہ نے ابھیشیک کو کہا کہ وہ ون نائٹ اسٹینڈ کرچکے ہیں، اس پرابھیشیک نے بھی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی پول کھول دی، جس کے بعد دونوں کے درمیان جم کرلڑائی ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

گھرمیں ایشا اورابھیشیک کمارآمنے سامنے

سمرتھ پھراس لڑائی میں پڑجاتا ہے اوران دونوں کو ختم کردیتا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد یہ جھگڑے بڑھتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس لڑائی میں گھرکے سبھی اراکین شامل ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اب وہی پرومو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بگ باس 17 کے گھرمیں آج بڑی بحث دیکھنے کو ملے گی۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بگ باس 17 کے گھرمیں ایشا اورابھیشیک کمارآمنے سامنے ہیں۔ ان کے درمیان پہلے بھی جم کرجھگڑا ہوا تھا۔ اتنا ہی نہیں ایشا نے بگ باس 17 کے اسٹیج پرسلمان خان کے سامنے ہی ابھیشیک کمار پر سنگین الزام لگائے تھے۔ ایشا کے ان الزامات کے بعد لوگوں کو ایسا دیکھنے کو ملا کہ وہ کافی صدمے میں ہیں۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

20 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

49 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago