قومی

CM Nitish kumar rally in Varanasi: پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں نتیش کمار کریں گے ریلی، تاریخ کا اعلان

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد اب تمام سیاسی پارٹیاں آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بہار کے سی ایم نتیش کمار وارانسی میں انتخابی مہم چلانے جارہے ہیں۔ این ڈی اے اتحاد کو شکست دینے کے لیے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے مل کر انڈیا الائنس بنایا ہے۔ جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار یوپی سے لوک سبھا کاالیکشن لڑ سکتے ہیں۔گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی لوک سبھا سیٹ جیت کر وزیر اعظم بنتے نظر آئے ہیں۔ ایسے میں انڈیا الائنس کی جانب سے نتیش کمار وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے انتخابی مہم شروع کریں گے۔ توقع ہے کہ انہیں انڈیااتحاد کا پی ایم کاچہرہ نامزد کیا جائے گا۔ اس درمیان خبر آرہی ہے کہ بہار کے سی ایم نتیش کمار وارانسی سے لوک سبھا انتخابی مہم شروع کرنے والے ہیں۔

رواں ما ہ کی 24تاریخ کو وارانسی میں انتخابی ریلی کریں گے

آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نتیش کمار 24 دسمبر کو وارانسی میں اپنی پہلی عوامی میٹنگ کریں گے۔ وارانسی کے کرمی ووٹ بینک کو جیتنے کے لیے بہار کے سی ایم نتیش کمار وارانسی کے روہنیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کی تصدیق بہار کے کابینہ وزیر اور جے ڈی یو کے تنظیمی وزیر نے کی ہے۔ اس وقت نتیش کمار کے اتر پردیش کے پھول پور، بنارس اور امبیڈکر نگر سے الیکشن لڑنے کی زوردار بحث ہے۔ دوسری طرف یہ بھی خبر چل رہی ہے کہ  نتیش کمار کے پرتاپ گڑھ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

پی ایم مودی 17 دسمبر کو وارانسی آئیں گے

آپ کو بتا دیں کہ 24 دسمبر کو وارانسی میں نتیش کمار کی انتخابی ریلی سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی 17 دسمبر کو وارانسی جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنی انتخابی مہم بھی وارانسی سے ہی شروع کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دور اقتدار میں 43ویں بار وارانسی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ وارانسی میں ایک درجن سے زیادہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

16 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

47 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago