-بھارت ایکسپریس
Salman Khan: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو گزشتہ کچھ مہینوں سے مسلسل جان سے مار نے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سدھو موسی والا کے قتل کے سازش کرنے والے لارنس بشنوئی اور اس کے گینگ نےسلمان خان کو کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اداکار کو وائی پلس کیٹیگری کی سیکیورٹی ملی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلسل دھمکیوں کے بعد اب سلمان خان نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھائی جان یعنی سلمان خان نے ایک نئی بلٹ پروف کار خریدی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں نسان پیٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اب تک اس گاڑی کو بھارت میں لانچ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ سلمان خان نے نسان پٹرول ایس یو وی درآمد کی ہے۔ اس کار کا شمار مہنگی ترین SUVs میں کیا جا رہا ہے۔ حفاظت کے نقطہ نظر سے یہ کار بہت خاص بتائی جا رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 18 مارچ کو سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔ اس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے انہیں اور ان کے والد اور مشہور بالی ووڈ رائٹر سلیم خان کو مافیا ڈان لارنس بشنوئی کے گینگ سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بشنوئی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد سلمان خان کو مارنا ہے۔ جس کے پیش نظر اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے چند ہفتے قبل سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا۔
سلمان نئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے
سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی، کسی کی جان’ اس ماہ کے آخر میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ ان کے پاس ‘ٹائیگر 3’ اور پھر ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ ہے، جس میں وہ شاہ رخ خان کے
ساتھ کام کریں گے۔ ظاہر ہے کہ وہ آنے والے وقت میں نئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…