-بھارت ایکسپریس
Prime Minister Najib Meikati: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان اپنی سرزمین سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی اور لبنانی سرزمین کو ایسی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کو مسترد کرتا ہے ،جس سے ملک کے استحکام کو خطرہ ہو۔ جمعرات کو میقاتی کا یہ بیان لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سامنے آئی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیلی پولیس فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے پر مسلسل دوسرے دن چھاپہ مارا، جس سے فلسطینی کے ساتھ تازہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
لبنانی وزیر اعظم نے وزراء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لبنان اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر قائم ہے اور لبنانی فوج اور لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے درمیان قریبی ہم آہنگی کے لیے پرعزم ہے۔
UNIFIL نے لبنان-اسرائیل سرحد پر کشیدگی کے درمیان سویلین اور فوجی اہلکاروں کو اپنے ٹھکانوں کے اندر پناہ لینے کا حکم جاری کیا۔
UNIFIL نے قومی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ “UNIFIL امن فوجی اس دھماکہ خیز اور خطرناک صورتحال کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے رہتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔”
جمعرات کی شام لبنان کے ضلع مرجیون سے شمالی اسرائیل پر تین راکٹ فائر کیے گئے۔ لبنان سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے قصبے القلیلہ کے مضافات میں توپ خانے سے گولہ باری کر رہی ہے۔
اسرائیل نے لبنان سے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ کی پٹی کے فلسطینی انکلیو پر فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز غزہ کی پٹی پر حملہ کر رہی ہے۔ سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے جمعرات کی سہ پہر کو لبنان سے شمالی اسرائیل پر داغے گئے 34 راکٹوں کے پیچھے حماس کا ہاتھ ہونے الزام لگایا ہے ۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…