-بھارت ایکسپریس
Amit Shah On Parliament Deadlock Over Rahul Gandhi: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے کوشامبی مہوتسوکی افتتاحی تقریب کے موقع پر جمعہ (7 اپریل) کو کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں پر جم کرنشانہ سادھا۔ انہوں نے راہل گاندھی کی اہلیت معاملے پر پارلیمنٹ کے تعطل سے متعلق کانگریس پارٹی کو گھیرا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بجٹ سیشن میں بغیربحث کے پارلیمنٹ سیشن ختم ہوگیا ہو۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا، ”کل ہی پارلیمنٹ سیشن ختم ہوا۔ آزادی کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ ملک کے بجٹ سیشن میں بحث کے بغیر پارلیمنٹ سیشن ختم ہوا ہو۔ اپوزیشن کے لیڈران نے ایوان کو چلنے نہیں دیا۔ اس کی وجہ ہے کہ راہل گاندھی کو نا اہل قراردیا گیا۔ راہل گاندھی اس سزا کوچیلنج دیں۔ آپ نے پارلیمنٹ کے وقت کو بلی چڑھا دیا۔”
جمہوریت میں نہیں، بلکہ آپ کا خاندان خطرے میں: امت شاہ
وزیرداخلہ امت شاہ نے گاندھی فیملی پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”سونیا جی ہو، راہل جی ہو یا کوئی بھی ہو، مودی جی کو گالی گلوج کے کیچڑکےاندرکمل کو مزید مضبوط کرکے کھلایا ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوریت خطرے میں نہیں، بلکہ آپ کی فیملی خطرے میں ہیں۔ آپ نے اس جمہوریت کو ذات پات، خاندان پرستی اورخوشنودی کے تین ناخونوں میں گھیر رکھا تھا۔”
اپوزیشن کا الزام
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ 13 مارچ سے شروع ہوا تھا جوکہ 6 اپریل کوختم ہوا۔ اس دوران ایوان کا بیشتروقت حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الزام تراشی اورجوابی تراشی کے سبب تعطل کے بھینٹ چڑھ گیا۔ بی جے پی لیڈران جہاں راہل گاندھی سے معافی مانگنے کے مطالبہ پر ڈٹے رہے تو وہیں کانگریس اڈانی معاملے میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) تشکیل کرنے کا مطالبہ کرتی رہی۔ اپوزیشن پارٹیاں الزام لگا رہی ہیں کہ حکومت نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ نہیں چلنے دیا۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ”ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں گزشتہ 3 سالوں سے 80 کروڑ لوگوں کو مفت میں اناج مل رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کے اندر روٹی کے لالے پڑ رہے ہیں۔ آج دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہا ہے کہ حکومتیں کیسے چلنی چاہئے۔“
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…