بھارت ایکسپریس۔
Huma Qureshi Birthday: دہلی میں 28 جولائی 1986 کو پیدا ہوئیں ہما قریشی اپنی اداؤں سے لوگوں کے دل لوٹنے میں ماہر ہیں۔ واضح رہے کہ ہما قریشی نے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم انوراگ کشیپ کی فلم ”گینگ آف واسے پور“ سے رکھا تھا۔ اس فلم سے انہیں پہچان بھی ملی۔ اپنی اداکاری سے نام کمانے والی ہما قریشی پربحث ان کے افیئرس سے متعلق بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ برتھ ڈے اسپیشل میں ہم آپ کو ہما قریشی کی لولائف (پیارکی زندگی) سے روبرو کرا رہے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ہما قریشی نے جب بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا تھا، اس وقت یعنی سال 2007 کے دوران وہ منوج تنور نام کے ایک لڑکے کو ڈیٹ کرتی تھیں۔ حالانکہ کچھ وقت بعد ہی دونوں کی راہیں جدا ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد ہما قریشی کا نام دہلی کے نہرو پلیس کے ایک تاجر ابراہیم انصاری کے ساتھ جڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سال 2008 کے دوران دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔
بالی ووڈ میں پروان چڑھایا عشق
ہما قریشی نے بالی ووڈ میں اپنی اداؤں کا جادو چلایا تو ان کے حسن کے شکار ارجن باجوا ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ سال 2012 میں دونوں کا ریلیشن شپ عروج پر تھا۔ اس کے بعد ہما قریشی کا نام شاہد کپور کے ساتھ بھی جڑا، لیکن یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔
انوراگ کشیپ پر بھی فدا ہوگئی تھیں ہما قریشی
انوراگ کشیپ کی فلم ”گینگ آف واسے پور“ سے بالی ووڈ میں دستک دینے والی ہما قریشی اپنی ہی فلم کے ڈائریکٹر یعنی انوراگ کشیپ پر بھی فدا ہوگئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں ایسا دعویٰ کئی بار کیا جاچکا ہے، لیکن دونوں نے اپنا رشتہ کبھی عوامی طور پر قبول نہیں کیا۔ سال 2016 کے دوران ہما قریشی اور سہیل خان کی قربت کی خبریں بھی کافی تیزی سے پھیلیں، لیکن دونوں نے اسے صرف افواہ قرار دیا۔ اس کے بعد ہما قریشی کا نام بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے کے ساتھ بھی جڑا، لیکن دونوں کا رشتہ زیادہ دنوں تک نہیں چل پایا۔
ایک وقت تھا کہ مدثرعزیز اور ہما قریشی کا نام بھی ایک ساتھ جڑ چکا ہے۔ دونوں کو کئی بارایک ساتھ اسپاٹ بھی کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں لانگ ویکیشن پربھی گئے تھے، جن کی تصاویر کافی وائرل ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ شادی سے متعلق ہما قریشی اپنی رائے بھی ظاہر کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مسٹررائٹ کا انتظارکررہی ہیں۔ وہ کسی کے دباؤ میں آکر شادی قطعی نہیں کریں گی۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…