بھارت ایکسپریس۔
شرد پوار گروپ کے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی روہت پوار نے آج اپنے چچا اورمہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے ملاقات کی۔ ان کی یہ ملاقات مانسون سیشن کے دوران ودھان بھون میں ہوئی۔ دونوں پوار فی الحال دو الگ الگ خمیوں میں ہیں۔ اجیت پوار اپنے چچا شرد پوار سے بغاوت کر کے الگ خیمہ بنا چکے ہیں اور انہوں نے اسی مہینہ کی شروعات میں بی جے پی۔ شیو سینا کی اتحاد والی حکومت کو شمولیت اختیار کی تھی۔
یہ ملاقات ودھان بھون میں اجیت پوار کے چیمبر میں ہوئی۔ یہ جانکاری اجیت پوار کے دفتر سے متعلق ذرائع نے دی ہے ۔ روہت پوار نے اپنے حلقہ اسمبلی سے جڑے کاموں کو لے کر نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے ملاقات کی ہے ۔ روہت پوارمہاراشٹرکرجت۔جام کھیڑ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ پہلی دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوکر اسمبلی پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوںا پنے مطالبات کو لے کر پوار نے ودھان بھون میں دھرنا دیا تھا،جس کو لے کر اجیت پوار نے بر ہمی کا اظہار کیا تھا۔
چچا اجیت پوار نے جب روہت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا
روہت پوار نے مطالبہ کیا کہ ان کے حلقے کو صنعتی ترقی کے لیے نشان زد کیا جائے۔ اس مطالبے کے لیے انہوں نے دھرنا دیا تھا۔ جس کے بعد اجیت پوار نے کہا تھا کہ روہت پوار نے اس خصوصی مطالبے کو لے کر ریاستی حکومت کو خط لکھا ہے۔ یکم جولائی کو خط کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ منعقد کی جائے گی اور اس کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ اس لیے روہت پوار کو احتجاج واپس لینا چاہیے۔ اجیت پوار نے کہا تھا کہ جب متعلقہ وزیر نے خط کا جواب دیا ہے تو پھر کسی ایم ایل اے کے لیے احتجاج کرنا درست نہیں ہے۔ یہ ناراضگی اس لیے بھی ظاہر کی جا رہی تھی کہ روہت پوار چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے پاس احتجاج کر رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…