انٹرٹینمنٹ

Dilip Kumar Flirting With Nadira – Aan: مُڑ مُڑ کے نہ دیکھ گرل نادرا، دلیپ کمار کی ہیروئن اور محبوب خان کی فلم آن کی باغی شہزادی

نئی دہلی :ہندی سنیما نے کئی ایسے فنکار پیدا کیے جن کے منفرد انداز اور جاندار اداکاری نے ناظرین کے دلوں پر گہرا نقش چھوڑا۔ انہی میں ایک نام ’مُڑ مُڑ کے نہ دیکھ گرل‘ کے لقب سے مشہور اداکارہ نادرا کا ہے۔ جب بھی بولڈ کردار، بے باک اداکاری اور منفی مگر پراثر رولز کی بات ہوتی ہے تو نادِرا کا ذکر لازمی ہوتا ہے۔ 1950 اور 1960 کی دہائی میں انہوں نے اپنی الگ پہچان بنا کر فلمی دنیا میں خاص مقام حاصل کیا۔ نادرا کی برسی 9 فروری کو منائی جاتی ہے۔ انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا۔ نادِرا کا اصل نام فرحت ایزکیل تھا اور ان کی پیدائش 5 دسمبر 1932 کو اسرائیل میں ایک یہودی خاندان میں ہوئی۔ بچپن سے ہی وہ ٹام بوائے مزاج رکھتی تھیں اور لڑکوں کے ساتھ کھیل کود میں پیش پیش رہتی تھیں۔ بعد میں جب ان کا خاندان مشکلات کے دور سے گزرتا ہوا ممبئی آیا تو روزگار کی تلاش میں فرحت بھی جدوجہد میں جُت گئیں۔

سال 1952 میں مشہور فلم ساز محبوب خان اپنی فلم ’آن‘ کی تیاری کر رہے تھے۔ اس فلم میں بگڑی ہوئی شہزادی کا کردار پہلے نرگس کو دیا جانا تھا، لیکن تاریخیں نہ ملنے کے باعث یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ اسی دوران محبوب خان کی نظر فرحت پر پڑی۔ ان کی خوبصورتی اور انداز سے متاثر ہو کر محبوب خان نے ان کا نام بدل کر ’نادِرا‘ رکھا اور انہیں دلیپ کمار کے مقابل ہیروئن کے طور پر لانچ کیا۔فلم ’آن‘ میں نادرا نے ایک خوداعتماد اور بے خوف شہزادی کا کردار نبھایا، جو اس دور کی روایتی شرمیلی ہیروئنوں سے بالکل مختلف تھا۔ فلم سپر ہٹ ہوئی اور نادِرا راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ اس کے بعد ’نغما‘، ’وارث‘، ’ڈاک بابو‘، ’رفتار‘ اور ’جلن‘ جیسی فلموں میں وہ نظر آئیں، لیکن اصل شہرت انہیں 1956 میں راج کپور کی فلم ’شری 420‘ سے ملی۔ اس فلم کے گانے ’مُڑ مُڑ کے نہ دیکھ‘ نے انہیں ہمیشہ کے لیے ’مُڑ مُڑ کے نہ دیکھ گرل‘ بنا دیا۔

نادرا نے زیادہ تر فلموں میں منفی یا چالاک کردار ادا کیے، جہاں وہ اپنی اداؤں سے ہیرو کو جال میں پھنسا لیتی تھیں۔ ’کالا بازار‘، ’دل اپنا اور پریت پرائی‘، ’پاکیزہ‘، ’جولی‘ اور ’ساگر‘ جیسی فلمیں ان کے یادگار کاموں میں شامل ہیں۔ انہوں نے اشوک کمار، شمی کپور اور دیو آنند جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔80 اور 90 کی دہائی میں بھی نادرا فلموں اور ٹیلی ویژن میں سرگرم رہیں۔ ان کی ذاتی زندگی نشیب و فراز سے بھری رہی اور دونوں شادیاں زیادہ عرصہ نہ چل سکیں۔ 9 فروری 2006 کو نادرا اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، مگر ان کی بے باک اداکاری، منفرد انداز اور ’مُڑ مُڑ کے نہ دیکھ‘ والی ادا آج بھی ہندی سنیما کی تاریخ میں زندہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

22 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

4 hours ago