بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ کی اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ جوڑے کی 23 جون کو رجسٹرڈ شادی ہوگی اور اس کے بعد وہ ایک استقبالیہ پارٹی کی میزبانی کریں گے۔ ان کی شادی کا آڈیو کارڈ بھی وائرل ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے ابھی تک شادی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ اعلان نہیں کیا۔ لیکن اب ایک اسٹار نے تصدیق کی ہے کہ سوناکشی اور ظہیر شادی کرنے والے ہیں۔
ہنی سنگھ نے سوناکشی ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی
دراصل ریپر گلوکار ہنی سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی ہو رہی ہے۔ ہنی سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ وہ اس وقت لندن میں ہیں ۔لیکن جلد ہی بھارت واپس آ کر شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سوناکشی اور ہنی سنگھ نے دیسی کلاکار (2014) اور کلستر(2023) جیسی میوزک ویڈیوز میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
ہنی سنگھ کی پوسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، “اگرچہ میں گلوری کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں گا، لیکن میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کروں کیونکہ وہ میرے کیریئر میں ایک بڑی سپورٹ رہی ہیں۔ او ر اس نے میری زندگی میں کئی بار میری مدد کی ہے۔ پاورکپل سونا اور ظہیر کے لیے نیک خواہشات! بھولیناتھ ان کو آشیر واد دیں ۔‘‘
سوناکشی ظہیر اقبال کی شادی کی تاریخ اور مہمانوں کی فہرست
میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق جوڑے کی شادی میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات شرکت کر سکتی ہیں۔ شادی میں سوناکشی اور ظہیر کے کئی قریبی دوست اور ساتھی بھی موجود ہوں گے۔ جوڑے نے آیوش شرما، ہما قریشی اور ورون شرما کو شادی کے دعوت نامے بھی بھیجے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیرامنڈی کی اسٹار کاسٹ جس میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، ادیتی راؤ حیدری، فردین خان اور دیگر کو بھی شادی کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…