بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے بعد مہاراشٹرمیں مہا وکاس اگھاڑی کی پہلی میٹنگ آج ہوئی، جس میں مہاراشٹراسمبلی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کردیا گیا۔ ممبئی میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا، شرد پوارکی قیادت والی این سی پی اورکانگریس کی اہم میٹنگ ہوئی۔ پریس کانفرنس میں ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بی جے پی حکومت پر بڑا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کی عوام نے بی جے پی کو مسترد کردیا ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی نے خود 400 پارکا نعرہ دیا تھا۔ اچھے دنوں کی کہانی کا کیا ہوا؟ مودی کی گارنٹی کا کیا ہوا؟ دیویندرفڑنویس نے ہمیں بتایا تھا کہ ہماری حکومت تین ٹانگوں کی طرح ہے۔ اب مرکزکی بی جے پی اور ریاستی حکومت کا بھی یہی حال ہے۔
مہا وکاس اگھاڑی کو 31 سیٹوں پرملی جیت
لوک سبھا الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑی نے مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے 31 سیٹوں پر جیت درج کی تھی جبکہ بی جے پی الائنس کوصرف 16 سیٹوں پر ہی کامیابی ملی تھی۔ لوک سبھا الیکشن میں ملی اس کامیابی سے مہاوکاس اگھاڑی کا حوصلہ بلند ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس الائنس نے یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ اسمبلی الیکشن میں ایک ساتھ مل کراتریں گے۔
اکتوبرمیں ہو سکتے ہیں اسمبلی الیکشن
واضح رہے کہ مہاراشٹراسمبلی کے الیکشن اکتوبرمیں ہوسکتے ہیں۔ ریاستی اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں۔ ریاست میں فی الحال شیو سینا (شندے گروپ) کی قیادت میں بی جے پی اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) کی حکومت اقتدارمیں ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں ملی کامیابی جیسی کارکردگی مہا وکاس اگھاڑی پھر دوہرانا چاہتی ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا تمام سیٹوں پرتیاری کررہی ہے اور وہ اکیلے الیکشن لڑنا چاہتی ہے، لیکن آج ادھو ٹھاکرے نے تمام قیاس آرائیوں پر بریک لگاتے ہوئے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…