بین الاقوامی

Israel-Gaza War Update: اسرائیل کے اس گروپ کے خلاف امریکہ نے لگائی پابندی، غزہ کے لوگوں کے لئے انسانی امداد میں رخنہ اندازی کی وجہ سے ہوئی کارروائی

رفح میں اسرائیل کے کنٹرول کے بعد پوری دنیا سے آنے والی انسانی امداداسرائیل کے کراسنگ پرمنحصرہوگئی ہے۔ اسرائیل کے کئی دائیں بازو کے گروپ غزہ میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کئی بارخبردارکیا ہے کہ غزہ میں ہزاروں لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں اورانہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ غزہ جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹیں ڈالنے والے گروہوں پرسخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکا نے اسرائیلی تنظیم TSAV9 پرپابندی لگا دی ہے اوراسے ایک متشدد، انتہا پسنداسرائیلی گروپ قراردیا ہے۔

نے غزہ پرامداد پہنچانے والے قافلے کو روکا ہے اور ٹرکوں پرحملہ کیا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ اسرائیلی تنظیم ٹی سی اے وی کے کارکنان نے سال کے شروع میں ہی کیریم شالوم کراسنگ کو رخنہ اندازی کرنا شروع کردیا تھا اور بعد میں ٹروکوں میں آگ بھی لگائی۔ اس کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ گروپ نے ڈرائیوروں اوراسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں میں زخمی بھی کیا ہے۔

TSAV9 پرپابندی

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیوملرنے ایک بیان میں کہا، ”مہینوں سے ٹی ایس اے وی9 کے رکن غزہ جانے والے انسانی امداد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ سڑکوں کو جام کررہے ہیں، امدادی قافلوں پر پُرتشدد حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے انسانی امداد والے ٹرکوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اورزندگی بچانے والی انسانی امداد کوسڑک پرپھینک دیا ہے۔“ مئی کے مہینے میں امدادی قافلے پرہوئے ایک حملے کے بارے میں توسیع بتاتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا، ”ٹی ایس اے وی9 کے اراکین نے غزہ کے لئے انسانی امداد لے جارہے ویسٹ بینک کے ہیبرون کے پاس دو ٹرکوں کو لوٹا اور پھر ان میں آگ لگا دی۔ ٹی ایس اے وی 9 کی اسی کارروائی کی وجہ سے امریکہ نے اس پرپابندی لگائی ہے۔“

TSAV9 کا ردعمل

ان پابندیوں کے جواب میں، ٹی ایس اے وی 9 نے کہا، یہ پابندیاں حیران کرنے والی اورکسی بھی امریکی اورلبرل اقدارکے خلاف ہیں۔ گروپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ غزہ جانے والی امداد حماس تک پہنچ رہی ہے اوروہ اسے اسرائیل کے خلاف جنگ میں استعمال کررہے ہیں۔ ٹی ایس اے وی 9 کی طرف سے انسانی امداد کوروکنے کی بین الاقوامی مذمت ہوئی ہے، لیکن اس گروپ کواسرائیل کے اندرکافی حمایت مل رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سال کے آغازمیں جنگی کابینہ کے دواراکین نے حماس کوکمزورکرنے کے لئے انسانی امداد کو عارضی طورپرروکنے کی تجویز پیش کی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

7 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

29 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago