مشہوراداکارہ حنا خان ان دنوں بریسٹ کینسرکے تیسرے اسٹیج پر ہیں۔ حنا خان کی کینسر سے لڑائی جاری ہے اور اداکارہ کا علاج بھی چل رہا ہے۔ حالانکہ حنا خان کے لئے یہ وقت بہت مشکل ہے، لیکن پھر بھی وہ ہمیت نہیں ہار رہی ہیں اور مسلسل اپنی صحت کا دھیان رکھ رہی ہیں۔ فینس بھی حنا خان کے جلدی ٹھیک ہونے کی دعا کررہے ہیں۔ اس درمیان حنا خان نے پھر سے ایک پوسٹ شیئر کردیا ہے، جسے دیکھ کر فینس اداکارہ کی تعریف کر رہے ہیں۔
حنا خان نے شیئرکیا پوسٹ
دراصل، کچھ دیر حنا خان نے اپنے انسٹا گرام پرایک ویڈیو شیئرکیا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک لمبا چوڑا کیپشن بھی لکھا ہے۔ حنا خان نے لکھا کہ کیا اسے جیتنا ہوگا؟ ایک اسٹیپ ایک وقت پر… وہیں کر رہی ہوں، جو میں نے خود سے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہاں… جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ آپ اچھے دن تلاش سکتے ہیں اوران کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پھر چاہے وہ کم ہی کیوں نہ ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کیپشن
اپنے پوسٹ کے کیپشن میں حنا خان نے مزید لکھا کہ اس سفرکو اس لئے یاد کیا جانا چاہئے کہ میں نے اسے کیسے پورا کیا۔ مجھے یہ طاقت دینے کے لئے اللہ کا شکریہ… آپ کی حمایت اوردعا کے لئے شکریہ۔ حنا خان نے مزید کہا کہ ان سبھی کے تئیں پورے احترام کے ساتھ جو اسی طرح کی لڑائی سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ خود کو جانیں، اپنے راستہ تلاش کریں اور اپنی باڈی کی سنیں۔
یوزرس نے بڑھائی ہمت
وہیں، اب حنا خان کے اس پوسٹ پر یوزرس (صارفین) بھی جم کرکمنٹس (تبصرہ) کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا کہ بھلے ہی کتنا بھی درد کیوں نہ ہو، لیکن حنا خان ہمیت نہیں ہاررہی ہیں اوراس مشکل وقت کا سامنا کررہی ہیں۔ دوسرے یوزر نے لکھا کہ میم آپ کی ہمت کی داد دینی پڑے گی، اتنی ہمت تو زندگی میں ہونی چاہئے۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ پہلے ہی اتنا درد ہے اوراس کے بعد بھی خود کو اتنا درد دے کرہمت سے اس کا سامنا کرنا واقعی بڑی بات ہے۔
بریسٹ کینسرکے تیسرے اسٹیج پر حنا خان
ایک دیگرنے لکھا کہ اتنی ہمت ہرلڑکی میں ہونی چاہئے۔ ایک دیگرنے کمنٹ کیا کہ حنا خان کے جتنی ہمت والی ہرلڑکی ہونی چاہئے۔ اس طرح کے کمنٹس کرکے لوگ حنا خان کی ہمت بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حنا خان ان دنوں بریسٹ کینسر کے تیسرے اسٹیج پر ہیں اوراداکارہ کا علاج جاری ہے۔ ایسے میں حنا خان بے حد ہمت سے اس پریشانی کا سامنا کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…