بین الاقوامی

Israel Strikes Drone Attack on Yemen: یمن پر اسرائیل کا جوابی حملہ، ڈرون حملے میں اب تک 3 افراد ہلاک

اسرائیل نے تل ابیب پرحوثیوں کے ڈرون حملے کے جواب میں یمن پرحملہ کیا ہے۔ حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ ہفتہ کے حملے میں حدیدہ میں تیل کے ایک ڈپو اورایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس اسرائیلی ڈرون حملے میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہیں۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ میں آئل ڈپوکی تنصیبات پراسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس حملے پر اسرائیل نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

5 ایف-16 جنگجوطیارے، 8 ایف-35 ایئرکرافٹ کی مدد سے اسرائیل نے اس ایئراسٹرائیک کو انجام دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے جنگجو طیارے ابھی بھی یمن میں اہداف کے خلاف جنگ میں شامل ہیں۔ اس حملے میں حدیدہ پورٹ، راس الکاتب اسٹیشن اور تیل ڈیریویٹیو اسٹورکوبنایا بنایا گیا ہے۔

عدن کے ساحل پربھی حملہ

برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کو آج صبح میں یمنی شہرعدن سے 83 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک واقعے کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ یہ واقعہ جمعہ کو دیر گئے پیش آیا تھا۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بحیرہ احمرمیں کشیدگی

قابل ذکر ہے کہ امریکی قیادت میں اتحاد کئی مہینوں سے بحری حملوں کے جواب میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر چھاپے مار رہا ہے۔ واشنگٹن اور لندن کی مداخلت اور گزشتہ جنوری میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کے بعد حوثی گروپ نے اعلان کیا تھا کہ اب اس نے تمام امریکی اور برطانوی جہازوں کو اپنے فوجی اہداف میں شامل کرلیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago