انٹرٹینمنٹ

Hina Khan Breast Cancer: حنا خان کو ہوا بریسٹ کینسر، کہا- تیسری اسٹیج پر ہوں، میں سب کچھ کرنے کو تیار ہوں

Hina Khan Breast Cancer: ٹی وی کی مشہوراداکارہ حنا خان کے فینس کے لئے ایک حیران کن خبر ہے۔ اداکارہ کوبریسٹ کینسرہوا ہے۔ حنا خان کا کینسراسٹیج تھری پرہے اوران کا علاج شروع ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک لمبا پوسٹ کیا ہے اورفینس سے پرائیویسی کی گزارش کی ہے۔

حنا خان نے لکھا پوسٹ

حنا خان نے پوسٹ کرکے لکھا- ”میں سبھی افواہوں کوایڈریس کرنا چاہتی ہوں۔ میں اپنے فینس اور جو مجھ سے پیارکرتے ہیں اورکیئرکرتے ہیں، انہیں کچھ ضروری خبربتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر ہوا ہے۔ اس چیلنجنگ بیماری کے باوجود میں سبھی کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں ٹھیک کر رہی ہوں۔ میں مضبوط، پُرعزم اوراس بیماری سے لڑنے کے لئے تیار ہوں۔ میرا علاج شروع ہوگیا ہے۔ میں اس سے لڑنے کے لئے جو بھی ضروری ہو کرنے کو تیار ہوں۔”

حنا خان نے مزید لکھا- ”میں اپنے فینس سے اس وقت میں پرائیویسی اور رسپیکٹ کی ریکوسٹ کر رہی ہوں۔ میں آپ کے پیار کی سراہنا کرتی ہوں۔ اس نگیٹیو جرنی (منفی سفر) میں آپ کے پرسنل ایکسپریرینس (ذاتی تجربہ) اورسپورٹیوسجیشن (حمایت کرنے والے مشورے) میرے لئے پوری دنیا ہیں۔ میری فیملی اور میں پوری طرح سے پازیٹیو (مثبت) ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ میں اس سے باہرنکلوں گی۔ مجھے امید ہے کہ میں اس سے پوری طرح سے صحتیاب ہو کرنکلوں گی۔ برائے مہربانی آپ کا پیاراوردعائیں بھییجیں۔”

 حنا خان کا سفر

حنا خان کے کیریئر کی بات کریں تو اداکارہ نے راجن شاہی کے مقبول شو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے سفرشروع کیا تھا۔ اس شو نے انہیں خوب نیم فیم دیا۔ سیریل میں وہ اکشرا کے رول میں تھیں۔ آج بھی لوگ انہیں اکشرا کے نام سے جانتے ہیں۔ اس شو کے بعد وہ بگ باس میں نظرآئیں۔ بگ باس نے ان کی سیدھی سادی بہو والی ایمیج کو پوری طرح توڑ دیا۔ یہاں سے حنا خان فیشن انفلواینسر بھی بن گئیں۔ لوگ ان کا فیشن فالو کرنے لگے۔ حنا خان نے ناگن جیسا سپر نیچرل شوبھی کیا ہے۔ انہوں نے فلم ہیکڈ سے بالی ووڈ ڈیبیو بھی کیا تھا۔ کچھ وقت پہلے ان کی شندا شندا نو پاپا ریلیز ہوئی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

3 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago