نئی دہلی: شاہ رخ خان کی فلم جوان میں نینتارہ کے رول کو لے کر ان دنوں خبریں آرہی ہیں کہ اداکارہ ہدایت کار ایٹلی سے ناراض ہیں۔ اسی دوران، کنگ خان نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر آسک می اینیتھنگ سیشن کے دوران ایک مداح کے پوچھے گئے اس سوال پر اپنی رائے دی۔ دراصل باکس آفس پر جوان کی بمپر کامیابی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اداکار نے ایک بار پھر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیا۔ اس میں ایک جواب تھا جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ یہ سوال ایٹلی کی فلم جوان میں نینتارہ کے کردار کے بارے میں تھا۔
“مجھے سوزی کے ساتھ آزاد کا رشتہ بہت پسند آیا”
حال ہی میں ایک رپورٹ آئی تھی کہ جوان ڈائریکٹر ایٹلی اور نینتارہ کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے، جس پر ایک مداح نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’مجھے سوزی کے ساتھ آزاد کا رشتہ بہت پسند آیا۔ سنگل مام کی کہانی اتنی اچھی اور ریفریشنگ تھی۔ زندگی کے تمام شعبوں سے خواتین کی نمائندگی کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ لو یو شاہ۔” اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا، “مجھے بھی لگا کہ ایک سنگل مام کے طور پر نرمدا کی کی کہانی حیرت انگیز تھی، بدقسمتی سے چیزوں کی پلاننگ میں اسے زیادہ اسکرین ٹائم نہیں مل سکا لیکن جیسا ہے، وہ بھی حیرت انگیز تھا۔”
یہ بھی پڑھیں: پرینکا چوپڑا نے پرینیتی کے لیے اسپیشل پوسٹ شیئر کی، کیا بہن کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی پرینکا چوپڑا؟
واضح رہے کہ جوان میں شاہ رخ خان نے آزاد اور وکرم راٹھوڑ کے باپ بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ نینتارہ نرمدا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں جو کہ اکیلی ماں اور آزاد کی محبت تھی۔ جبکہ دیپیکا پڈوکون آزاد کے والد وکرم راٹھوڑ کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…