Jawan Box Office Collection Day 16: بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دن بدن باکس آفس کے سبھی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ فلم ریلیزکے 16 دنوں کے اندر 532.93 کروڑ روپئے کا کلیکشن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اپنے تیسرے جمعہ کو جوان نے ہوم باکس آفس پر7 کروڑ روپئے کی کمائی کی۔ فلم کا دوسرے ہفتے کا کلیکشن 136.1 کروڑ روپئے رہا۔
’جوان‘ باکس آفس کلیکشن
زبردست دھوم دھام کے درمیان ’جوان‘ 7 ستمبرکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوا۔ پہلے دن پہلے شو کے لئے فینس بڑی تعداد میں سنیما گھروں میں پہنچے کئی لوگوں نے سنیما گھروں کے باہر پٹاخے بھی پھوڑے۔ وہیں دنیا بھرمیں یہ اعدادوشمار938 کروڑروپئے پارکرچکا ہے۔ انڈیا گراس کی بات کریں تو 632.25 کروڑ روپئے کی کمائی فلم نے حاصل کی ہے۔ وہیں پٹھان کی بات کریں تو شاہ رخ خان کی فلم نے ہندوستان میں 543 کروڑ روپئے کی کمائی کی تھی، جو کہ اس ویکنڈ جوان حاصل کرلے گی۔
فلم ’جوان‘ کا اب تک کلیکشن
ریلیز سے اب تک کے کلیکشن کو دیکھیں تو پہلے دن 75 کروڑ، دوسرے دن 53.23 کروڑ، تیسرے دن 77.83 کروڑ، چوتھے دن 80.1 کروڑ، پانچویں دن 32.92 کروڑ، چھٹے دن 26 کروڑ، ساتویں دن 23.2 کروڑ اور آٹھویں دن 21.6 کروڑ کی کمائی فلم نے کی، جس کے بعد پہلے ہفتے کا کلیکشن 389.88 کروڑ روپئے دیکھنے کو ملا تھا۔ اس کے بعد نویں دن 19.1 کروڑ، 10ویں دن 31.8 کروڑ، 11ویں دن 36.85 کروڑ، 12ویں دن 16.25 کروڑ، 13ویں دن 14.4 کروڑ اور چودہویں دن 9.6 کروڑ روپئے فلم نے بزنس کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…