نئی دہلی : یوپی-مدھیہ پردیش سرحد پر واقع سنگرولی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ندھی تیواری (30) کی ہفتہ کی رات مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل ندھی کی فون پر کسی شخص سے بات چیت ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازع بھی ہوا تھا۔ پولیس فی الحال اس پہلو سمیت دیگر امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کے درمیان کس بات کو لے کر تنازع ہوا تھا اور اس کا واقعے سے کیا تعلق ہے۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر ان کے تقریباً 9 لاکھ اور انسٹاگرام پر تقریباً 7 لاکھ فالوورز تھے۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بڑی تعداد میں لوگ جڑے ہوئے تھے۔واقعے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام بھی سامنے آیا، جس میں لکھا تھا، ’’اس ادھورے دل کو کسی نے مکمل نہیں کیا۔‘‘ اس میسج کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور جاننے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس تمام پہلوؤں سے کر رہی ہے تفتیش
موروہ تھانہ انچارج ڈاکٹر گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس واقعے سے جڑے حقائق، فون پر ہونے والی گفتگو اور دیگر حالات کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال موت کی اصل وجہ کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کے حالات سے متعلق مزید وضاحت ہونے کی امید ہے۔ پولیس اہل خانہ اور متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ واقعے سے جڑے دیگر شواہد بھی جمع کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ فی الحال تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…
وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…
فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…
محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر کو ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور…
نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…