قومی

PM Modi pays tribute to Lata Mangeshkar: بھارت رتن اور ’سُروں کی ملکہ‘ لتا منگیشکر کے یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت، کہا-’’موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘‘

نئی دہلی: : وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت رتن اور ’سُروں کی ملکہ‘ لتا منگیشکر کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں لتا دیدی کی بے مثال خدمات نسل در نسل ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’اپنی خداداد گائیکی کی صلاحیت سے دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی محترمہ لتا دیدی کو ان کی جینتی (یوم پیدائش) پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ہندوستان کو نہ صرف اپنی مدھر آواز سے سجایا اور سنوارا بلکہ ملک کی خوشحالی سے جڑے ہر قدم کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں ان کی بے مثال خدمات یگوں تک یاد رکھی جائیں گی۔‘‘

اوم برلا نے بھی پیش کیا خراج عقیدت

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی لتا منگیشکر کی جینتی پر انہیں یاد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’لتا جی ہندوستانی موسیقی کی لازوال شناخت ہیں۔ اپنے غیر معمولی موسیقی کے سفر میں انہوں نے متعدد ہندوستانی زبانوں میں ہزاروں گیتوں کو اپنی آواز دی اور ہندوستانی فلمی موسیقی کو ایسی شناخت عطا کی جس کی گونج ملک کی سرحدوں سے بہت آگے تک پہنچی۔‘‘ اوم برلا نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لتا جی کی آواز میں ہندوستانی موسیقی کی مٹھاس، کلاسیکی انداز، جذبات اور روح کا حیرت انگیز امتزاج تھا۔ کئی دہائیوں تک انہوں نے ہندی سنیما کی موسیقی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور بے شمار گیتوں کو لازوال بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ لتا جی کو ان کی جینتی پر یاد کرنا ہندوستانی موسیقی کی اس عظیم روایت کو سلام پیش کرنا ہے، جسے انہوں نے اپنی ریاضت، نظم و ضبط اور صلاحیت سے مزید مالا مال کیا۔

ارجن رام میگھوال نے بھی پیش کیا خراج عقیدت

مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ’’موسیقی کی دنیا کی عظیم فنکار اور ’بھارت رتن‘ لتا منگیشکر کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ لتا جی نے اپنی بے مثال موسیقی کی ریاضت سے نہ صرف فلمی دنیا کو مالا مال کیا بلکہ ہندوستانی موسیقی کو عالمی سطح پر ایک منفرد شناخت بھی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر کی بے مثال اور مسحور کن آواز ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

منوہر لال نے بھی لتا منگیشکر کو کیا یاد

مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور منوہر لال نے بھی ’بھارت رتن‘ لتا منگیشکر کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لتا جی نے اپنی غیر معمولی موسیقی کی ریاضت سے نہ صرف فلمی دنیا کو مالا مال کیا بلکہ ہندوستانی موسیقی کو عالمی سطح پر ایک منفرد شناخت دلائی۔ منوہر لال نے کہا کہ لتا منگیشکر کی بے مثال اور مسحور کن آواز لوگوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

16 seconds ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

3 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

29 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

1 hour ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

2 hours ago