نیشیو: ہندوستان کی اسٹار باکسر لولینا بورگوہین نے پیر کے روز نیشیو جمنازیم میں جنوبی کوریا کی سیونگ سویون کے خلاف خواتین کے 75 کلوگرام کوارٹر فائنل مقابلے میں 5-0 سے شاندار کامیابی حاصل کرکے ایشین گیمز 2026 میں اپنا تمغہ یقینی بنا لیا۔ اس جیت کے ساتھ لولینا نے سیمی فائنل میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔ گزشتہ ایشین گیمز کی سلور میڈلسٹ بورگوہین نے براعظمی مقابلے کے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا ایشین گیمز تمغہ پکا کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط اور دفاعی انداز میں مقابلے کا آغاز کیا، لیکن ہندوستانی باکسر نے چند درست پنچ لگاتے ہوئے پہلا راؤنڈ 5-0 سے اپنے نام کیا۔ بورگوہین نے اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاؤنٹر پنچ اور جیب کا استعمال کیا اور دوسرا راؤنڈ بھی جیت لیا۔
آخری راؤنڈ میں بھی برتری برقرار
ہندوستانی باکسر نے آخری راؤنڈ میں بھی اپنی رفتار اور گرفت برقرار رکھی اور ایشین گیمز 2010 کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی سیونگ سویون پر زبردست حملے کیے۔ تیسرا راؤنڈ بھی 5-0 سے جیت کر لولینا نے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ تمام ججوں نے ان کے حق میں 30-27 کا اسکور دیا۔ موجودہ ایشین گیمز میں یہ باکسنگ کا چوتھا تمغہ ہے جو ہندوستان کے لیے یقینی ہوا ہے۔
نریندر بیروا ل نے بھی پکا کیا تمغہ
نریندر بیروا ل نے مردوں کے 90 کلوگرام سے زائد زمرے کے کوارٹر فائنل میں اتھاپونگ سینگ ٹیپ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ہندوستان کے لیے تیسرا باکسنگ تمغہ یقینی کیا تھا۔ اس سے قبل انکش پنگھال اور پروین ہڈا بھی اپنے اپنے زمرے میں تمغے یقینی بناچکے ہیں۔ موجودہ کامن ویلتھ گیمز چیمپئن انکوش نے مردوں کے 80 کلوگرام کوارٹر فائنل میں تاجکستان کے نیکروز سلیموف کو متفقہ فیصلے میں 5-0 سے شکست دی تھی۔
پروین ہڈا نے بھی کوارٹر فائنل جیتا
پروین ہڈا نے خواتین کے 65 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کی نوباخور خامیدووا کو 5-0 سے شکست دے کر تمغہ یقینی کیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ انہوں نے اپنی پہنچ اور رفتار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خامیدووا کو دور رکھا اور مناسب موقع ملنے پر پنچ لگائے۔ ورلڈ چیمپئن شپ 2025 کی سلور میڈلسٹ ازبک کھلاڑی کو مقابلے میں اپنی چھاپ چھوڑنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی، جبکہ پروین نے تیز کومبینیشن اور کاؤنٹر اٹیک کے ذریعے پانچوں ججوں کے اسکور کارڈ پر کامیابی حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…