سنی دیول کی فلم غدر ٹو کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے جس میں سنی دیول ایک بار پھر تارا سنگھ کے رول میں پاکستان میں گھس کر اپنے گھر والوں بچاتے نظرآرہے ہیں ۔ٹریلر میں تارا اور سکینہ کے بیٹے جیت (اتکرش) کو پاکستانی فوج کے ایک جنرل کے ذریعے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تارا نے ایک پریشان سکینہ سے وعدہ کیا ہےکہ وہ جیت کو واپس لے آئے گا۔ اس وعدے کے ساتھ وہ لاہور کا دورہ کرتا ہے اور پاکستانی فوجیوں کو ہتھوڑے سے مارتا ہے۔ ٹریلر کا اختتام تارا کے ہینڈ پمپ کی طرف دیکھنے کے ساتھ ہوتا ہے ،جس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
غدر 2 کا ٹریلر کارگل وجے دیوس کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹریلر کو ایک شاندار تقریب میں لانچ کیا گیا جس میں انیل شرما، سنی دیول، امیشا پٹیل، اتکرش شرما، شارق پٹیل، سمرت کور، متون، الکا یاگنک، جوبن نوٹیال اور آدتیہ نارائن نے شرکت کی۔اس موقع سے سنی دیول نے کہا کہ میں غدر: ایک پریم کتھا کے لیے بھرپورحمایت پر مداحوں کا بے حد مشکور ہوں، اور میں یقین دلاتا ہوں کہ غدر 2 ایکشن، جذبات اور تفریح کو دوگنا دے گا۔ ڈائریکٹر انیل شرما نے شیئر کیا، “ہم ایک ایسی کہانی کو واپس لانے کے لیے پرجوش ہیں جو حب الوطنی، سخت ایکشن، ایک دل کو چھو لینے والے باپ بیٹے کے رشتے، اور ایک محبت کی کہانی جو تمام حدوں کو عبور کرتی ہے۔غدر 2 کو انیل شرما اور زی اسٹوڈیوز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ٹریلر کی ریلز کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران اداکار سنی دیول نے دونوں ملکوں کی عا م عوام کے تئیں اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہاں کچھ لینے اور دینے کی بات نہیں ہوتی ہے۔ یہاں انسانیت کی بات ہوتی ہے۔ جھگڑے نہیں ہونے چاہیے، دونوں طرف اتنا ہی پیار ہے۔ یہ سیاسی کھیل ہوتا ہے جو نفرتیں پیدا کرتا ہے۔اسی چیز کو اس فلم میں دکھایا گیا ہے۔ دونوں ملک کی عوام نہیں چاہتی ہے کہ جھگڑا کریں۔چونکہ اخیر سب اسی مٹی سے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…