قومی

Why should a sister walk barefoot when her brother is a CM:جب بھائی وزیر اعلیٰ ہے تو بہن ننگے پاؤں کیوں چلیں: وزیر اعلیٰ چوہان

وزیراعلیٰ  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ جب میری تیندپتہ ذخیرہ کار بہنیں نگے پائو جنگلوں میں تیندو پتہ توڑنے جاتی تھیں اور ان کے پیر میں کانٹا چبھتا تھا تو مجھے بہت درد ہوتا تھا۔ بھائی وزیراعلیٰ ہو، تو بہن نگے پائو کیوں چلے۔ اسے دھیان میں رکھ کر ہم نے وزیراعلیٰ چرن پادوکا اسکیم بنائی ۔ اسکیم میں ریاست کے15لاکھ تیندو پتہ ذخیرہ کار بھائی-بہنوں کو چپل ، ساڑی ، پانی کی بوتل دی جاتی ہے ۔ اب فیصلہ لیاگیا ہے کہ ذخیرہ کاروں کو چھتری بھی دی جائے۔ اس کیلئے200-200روپے کی رقم ان کے کھاتوں میں بھجوائی جارہی ہے ۔


وزیراعلیٰ  چوہان نے آج سنگرولی ضلع کے سرئی میں وکاس پرو کے دوران و زیراعلیٰ چرن پدوکا یوجنا کے تحت تیندو پتہ جمع کرنے والوں کو چرن پڈوکا، پانی کے فلاسکس اور ساڑیاں فراہم کیں۔وزیراعلیٰ نے کچھ تیندوپتہ جمع کرنے والوں کو اپنے ہاتھوں سے چپل پہنائی۔ انہوں نے 693 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح/ بھومی پوجن کیا اور مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں فوائد بھی تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے علاقے کی ترقی کے لئے کئی اعلانات بھی کئے۔
وزیر اعلیٰ  چوہان نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں غریبوں کی خدمت اور بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ میرے لیے عوام ہی بھگوان ہے۔ غریبوں کی خدمت خدا کی خدمت سے بڑھ کر ہے۔ میری زندگی غریبوں کی خدمت کے لیے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کو مفت اناج، رہائش، صحت اور تمام ضروری خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ریاست میں ایسے غریب لوگوں کو، جن کے پاس رہائش کے لیے زمین نہیں ہے، کو مکھی منتری آوسیہ بھو ادھیکار یوجنا کے تحت پٹے دیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے۔ اس نے بہنوں کی زندگی بدل دی ہے۔ اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم سے خواتین کی خود اعتمادی اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ اب اسے خاندان میں بھی زیادہ عزت دی جا رہی ہے۔ بہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہر گاؤں میں لاڈلی بہنا سینا بنائی گئی ہے۔ یہ سینا لاڈلی بہنا سمیت حکومت کی تمام اسکیموں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔


وزیراعلیٰ  چوہان نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں خود انحصار بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ہمارا ہدف خود امدادی گروپ کی خواتین کی آمدنی کم از کم 10 ہزار ماہانہ کرنا ہے۔ پنچایت راج اداروں اور شہری اداروں کے انتخابات میں بہنوں کو 50 فیصد ریزرویشن کا فائدہ دیا گیا ہے۔ آج ہزاروں بہنیں معاشرے کی قیادت کر رہی ہیں۔ خواتین کو پولیس بھرتیوں اور دیگر بھرتیوں میں بھی 33 فیصد ریزرویشن کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر سزائے موت کا قانون موجود ہے۔ ریاست میں شراب کی تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ترقی تیز رفتاری سے ہو رہی ہے۔ عوام کو سڑک، پانی، بجلی جیسی تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ہماری حکومت سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ کسانوں کو صفر فیصد سود پر فصلی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ غریب کسانوں کو ہر سال 12 ہزار روپے کی سمان ندھی دی جاتی ہے، جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے 6 ہزار روپے اور ریاستی حکومت کی جانب سے 6 ہزار روپے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ  چوہان نے کہا کہ سی ایم رائز اسکولوں میں پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر تعلیمی نظام ہوگا۔ بچوں کو مفت کتابیں اور سائیکل دیے جا رہے ہیں۔ حکومت ہونہار طلباء کی اعلیٰ تعلیم کی فیس ادا کر رہی ہے۔ گاؤں کے ہائی اسکول اور ہائیر سیکنڈری اسکول میں ٹاپ کرنے والوں کو اسکوٹی دی جائے گی۔ بچوں کی آنکھوں کے خواب مرنے نہیں دوں گا۔ ریاست میں ایک لاکھ عہدوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ مکھی منتری سیکھو کماؤ یوجنا کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بیٹیوں کی شادیاں مکھی منتری کنیا ویوہ/نکاح یوجنا کے تحت کی جا رہی ہیں۔ تیرتھ درشن اسکیم کے تحت بزرگوںکو بھی ہوائی جہاز کے ذریعے تیرتھ درشن کروایاجاراہے۔


تقریب میں وزیراعلیٰ  چوہان نے تیندو پتہ ذخیرہ کار رامکالی ساکیت، بھائیا لال، دھرمراج اور دیگر مستفید ہونے والوں کو چرن پڈوکا پہنائی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے لاڈلی لکشمی، وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام، خود امدادی گروپ کریڈٹ لنکیج، وزیراعلیٰ رورل اسٹریٹ وینڈر، وزیراعظم ماتری وندنا اوروزیراعلیٰ بال آشیرواد اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں فوائد تقسیم کئے۔
جائے تقریب پہنچنے پر وزیر اعلیٰ کا گدمب باجا، شیلا اور گینڈی ڈانس کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ لاڈلی بہناسینا اور قبائلی مستحقین کو مور کے پنکھ والی پگڑی پہنا کر عزت دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کنیا پوجن کرکے بیٹیوں کو مبارکباد دی اور لاڈلی بہنا سینا کی بہنوں سے بات چیت کی۔
وزیر جنگلات ڈاکٹر کنور شاہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جنگلاتی پیداوار دینے والے پودوں کی شجرکاری شروع کرکے نئی پہل کی گئی ہے ۔ ممبرپارلیمنٹ شریمتی ریتی پاٹھک نے علاقہ کی ترقی کی سوغات دینے کیلئے وزیراعلیٰ  چوہان کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ایل اے دیوسر  سبھاش رام چرت ورما نے بھی خطاب کیا۔ ایم ایل اے  رام للو بیس اور کنور سنگھ ٹیکام ، سابق ایم ایل اے  وشو متر پاٹھک ،  راجیندر میشرام ،  پیارے لال کور ،  گریش دیویدی ،  رام سمنرن گپتا،  ویریندر گوئل ،  راج کمار دوبے، دیگر عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں عوام موجودتھے۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

51 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago